شانگلہ میں بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

شانگلہ میں بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) شانگلہ ضلع بھر میں بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ، ضلع بھر میں بجلی کی انکھ مچھولی جاری،بعض علاقوں میں پورے پورے دن بجلی بند ر ہی۔ شانگلہ گزشتہ کئی عرصے سے غیر اعلانیہ بجلی لوڈشیڈنگ جاری ہے بجلی لوڈشیڈنگ کا کوئی ٹائم ٹیبل نہیں بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور گرمی کا لہر نے عوام کا جینا حرام کردیا ، شا نگلہ سینکڑی کے علاقوں میں بجلی لوڈشیڈنگ سے پانی کی قلت شروع ،لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھنے سے چھوٹے کاروبار شدید متاثر ہوگئے،عوامی حلقوں اور تاجر تنظیموں کا لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کی دھمکی ۔شانگلہ ضلع بھر اور مضافاتی علاقوں میں بجلی کی بندش نے عوام کے ناک میں دم کردیا۔ کوٹکی گریڈ سٹیشن کے تینوں فیڈرز پر دوسرے روز بھی پانچ پانچ گھنٹے بجلی بند رہی جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ، شانگلہ کے ضلعی ہیڈ کوارٹر الپوری میں مسلسل لوڈ شیڈنگ سے کاروباری پہیہ جا م ہوکر رہ گیا ہے ، چھوٹے کاروبار مکمل طور پر بند رہا ہے ، طویل بجلی بندش سے گھریلو نظام بھی متاثرہوگیا ہے ، دوسرے روز بجلی کی بندش سے شا نگلہ سینکڑی کے علاقوں میں شدید گرمی کی لہر کے ساتھ ساتھ پانی کی قلت شروع ہوگئی ہے ، شانگلہ کے سینکڑئ علاقوں میں مکینوں کے مطابق جس میں کماچ ، نصرت خیل ، نویکلے، مارتونگ، نشام و دیگر سینکڑی علا قوں کے مکینوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے جبکہ دوسری طرف بجلی کی طویل بندش نے جینا حرام کردیا ہے، علاقے میں پانی کا قلت بھی عروج پرہے، بجلی لوڈ شیڈنگ کا یہ حالت جاری رہی تو احتجاجی تحریک شروع کی جائیگی۔۔