پی پی کی رہنماء نگہت اورکزئی کو الیکشن مہم میں حصہ لینے پر دھمکی

پی پی کی رہنماء نگہت اورکزئی کو الیکشن مہم میں حصہ لینے پر دھمکی

پشاور (سٹی رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے رہنماء نگہت اورکزئی نے کہا ہے کہ الیکشن مہم کرنے پر ان کو افغانستان سے دھمکی آمیز کال موصول ہورہی ہے اور سوشل میڈیا پر انتخابی مہم کے حوالے سے پوسٹیں شیئرکرنے پر دھمکی دی جارہی ہیں انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے صاف اور واضح الفاظ میں کہا کہ ہم پاکستان میں صرف عمران خان وزیراعظم چاہتے ہیں ،پشاور سمیت ملک کے دیگر حصوں میں بعض سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں اور کارکنان کومختلف طریقوں سے الیکشن مہم میں حصہ لینے پر دھمکی دی جاتی ہیں انہوں نے کہا کہ کل رات کوانہوں افغانستان کے نمبرز سے کال موصول ہورہی ہیں جس میں انہیں الیکشن مہم اور سوشل میڈیا پر پی پی پی کے حوالے سے پوسٹیں شیئر کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے جس کے بارے میں سی سی پی او پشاور کو آگاہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ بعض عناصرپی پی پی کو الیکشن سے باہر کانے کیلئے لگے ہوئے لیکن ہم بھر پور طریقے سے آنے والے الیکشن میں حصہ لینگے انہوں نے کہا کہ طالبان نے برملاکہاہے کہ ہم عمران خان کو وزیراعظم دیکھنا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان میں پی ٹی آئی کے علاہ تمام سیاسی پارٹیوں کو خطرات ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر