پیپلزپارٹی پر مافیا کا قبضہ ، بھٹو اور بی بی کی پارٹی نہیں رہی ، فہمیدہ مرزا

پیپلزپارٹی پر مافیا کا قبضہ ، بھٹو اور بی بی کی پارٹی نہیں رہی ، فہمیدہ مرزا

بدین ( آئی این پی )سابق اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ آج پیپلزپارٹی بھٹو اور بی بی کی پارٹی نہیں رہی بلکہ پارٹی ایک مافیا کا قبضہ ہے،سابق حکمرانوں کی کرپشن کے باعث ملک اج دہشتگردی بے روزگاری اور غربت کا شکار ہے،ہمارے مخالفین نے عوام کی خدمت اور حلقہ کی ترقی کی بجائے اداروں کو لوٹا ،مخالفین مختلف ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں عوام کی دعا اور اللہ کی مدد ہمارے ساتھ ہے ۔ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے انتخابی مہم کے سلسلہ میں مہران چوک اور پریس کلب روڈ پر مرد اور خواتین کے الگ الگ دو بڑے جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا بدین کے عوام نے ہمیشہ ہم پر اعتماد کیا اور ہم نے بھی اس اعتماد پر ہر صورت پورا اترنے کی کوشش کی حلقے کی تعمیرو ترقی عوام کی فلاح بہبود کے لیئے ریکارڈ کام کرائے اور ہمارے مخالفین نے گزشتہ پانچ سال میں عوام کی خدمت اور حلقہ کی ترقی کی بجائے اداروں کو لوٹا اپنے مفاد حاصل کیئے یہاں تک کہ ہمارے مخالف سیڈا کے کرتادرتا نے بدین کی ٹیل کی تمام نہروں کا پانی چوری کر کے اپنی قیادت کی زمینوں کو سہراب کر کے آباد کرایا اور بدین کی زرعی اور ماہی گیری کی معیشت کو تباہ کردیا اور بدین کے عوام سے پینے کا پانی بھی چھین لیا ہم نے شہروں قصبوں کے علاوہ دیہاتوں کے لیئے بھی گیس بجلی پینے کے صاف پانی تعلیم اور صحت کی ؂سینکڑوں اسکیمیں مکمل کرائیں پبلک پارک بنوائے چالیس ہزار سے زائد غریب خواتین کو شہید بے نظیر بھٹو انکم پروگرام کی اسکیم میں شامل کریا جن کو اج تک معاوضہ مل رہا ہے اور ملتا رہے گا ہزاروں نوجوانوں کو صوبائی اور وفاقی اداروں میں روزگار کے مواقع دلوائے انہوں نے کہا عوام کی خدمت ہمارا فرض اور زمہ داری تھی جو ہم نے ہر ممکن پوری کرنے کی کوشش کی اور یہ ہی وجہ ہے کہ عوام اج بھی ہمارے ساتھ اور مخالفین کو عوام میں جانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ ہمارے مخالفین نے بلدیاتی ادروں کے فنڈ کو ترقیاتی کاموں کی بجائے خود ہڑپ کرتے رہے ہائے ویز اور دیگر اداروں سے کمیشن وصول کرتے رہے۔

فہمیدہ مرزا

مزید : پشاورصفحہ آخر