خواتین ووٹ ، عورت فاؤنڈیشن ، وقار نسواں کمیشن کے مابین یوایس ایڈ کے تعاون سے معاہدہ

خواتین ووٹ ، عورت فاؤنڈیشن ، وقار نسواں کمیشن کے مابین یوایس ایڈ کے تعاون سے ...

پشاور (سٹی رپورٹر)خیبرپختونخوا میں عام انتخابات 2018میں خواتین کی ووٹ کے شرح بڑھانے اور ووٹ کے استعمال کے حوالے سے غیر سر کا ری تنظیم عورت فا ؤنڈیشن اور خیبر پختونخوا کمیشن برا ئے وقا ر نسواں کے در میان یوایس ایڈ کے تعاون سے ایک معاہدہ طے پایاگیا،معاہدے میں پشاور ،صوابی ،کو ہاٹ اور بنوں میں آئندہ انتخا با ت میں خوا تین کی شر کت کو یقینی بنا نے کے لئے آگاہی مہمات، تربیتی تقاریب، کارنرزرمیٹنگ اور دوسرے ممکن سرگرمیاں کی جائیں گی۔گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عورت فاؤنڈیشن کے پروگرام آفسر سید افضل، ضلعی کمیٹی برائے وقار نسواں کے چیئرپرسن شاہین قریش اور دیگر ساتھیوں سمیت کہا کہ خیبرپختونخوا میں خواتین کو انتخابات میں ووٹ ڈالنے اور گھروں سے باہر نکلنے میں بہت سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، بعض جگہوں پر پولنگ سٹیشن دور ہونے کی وجہ سے خواتین کو جانے میں مشکلات ہوتے ہیں اور اسی طرح زیادہ تر خواتین کو ووٹ دینے کے بارے میں آگاہی نہیں ہوتی اور اکثر خاندان کے سربراہ کے مرضی کے مطابق ووٹ دیتے ہیں، اسی طرح پولینگ سٹیشنوں میں سہولیات کے عدم دستیابی اور مردوں کے ساتھ مشترکہ پولینگ سٹیشن کی وجہ سے زیادہ تر خواتین ووٹ دینے کیلئے نہیں جاسکتے انہوں نے کہا ان مشکلات کو دور کرنے کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کرچکے ہیں اورزیادہ تر مشکلات کو دور کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کے تعاون سے عمل دارآمد شروع کیاگیا ہے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں عورت فا ؤنڈیشن اور خیبر پختونخوا کمیشن برا ئے وقا ر نسواں کے در میان یوایس ایڈ کے تعاون سے ایک معا ہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت عو رت فا ؤنڈیشن خیبر پختونخوا کمیشن برا ئے وقا ر نسواں اور کمیشن کے قانون کی شق 8Eکے تحت بنا ئی گئی ضلع کمیٹیز برا ئے وقا ر نسواں کو جنرل الیکشن کی نگرا نی ،انتخا بی عمل میں خوا تین کی شرکت کی اہمیت اور الیکشن قانون 2017کے حوا لہ سے تر بیت اور معلومات فرا ہم کر چکی ہے منصوبہ کے تحت ہو نے والی تمام سر گرمیوں کے لئے ما لی معا ونت یو ایس ایڈ فرا ہم کر ے گا انہوں نے کہا کہ اس منصوبہ کے تحت آنے والے انتخا با ت میں خوا تین کی شر کت کو بڑھا نے کے لئے کو شش کی جا ئے گی اُنہوں نے کہا کہ ہم خیبر پختونخوا کمیشن برا ئے وقا ر نسواں ،چا روں ضلعی کمیٹیاں برا ئے و قار نسواں اور سول سو سائٹی تنظیموں کی استعداد کا ری کرینگے کہ وہ آئندہ انتخابا ت سے قبل کی سر گر میوں کی نگرا نی کر سکیں ضلعی کمیٹی برا ئے وقار نسواں کی اس منصوبہ نہ صرف انتخا بی عمل میں خوا تین کی شر کت کو بڑھا ئے گا بلکہ ان کے حق شرکت کا تحفظ بھی یقینی بنا ئے گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر