سخاکوٹ ،درجنوں خاندانوں کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

سخاکوٹ ،درجنوں خاندانوں کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سخاکوٹ(نمائندہ پاکستان) صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 19ملاکنڈ میں درجنوں خاندانوں نے اپنے اپنے جماعتوں سے مستعفی ہو کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ اس سلسلے میں یونین کونسل مہردے شریف آباد میں ایک بڑا اجتماع زیر صدارت جانس خان منعقد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی نامزد اُمیدوار حاجی پیر مصور خان غازی تھے ۔ اس دوران ممتاز شخصیت رحیم اﷲ بابو ، اعتبار گل ، طاہر خان ، عزیز رحمان ، آیاز خان ، نعیم اﷲ ، تاج محمد ، قمر خان ، آدم خان ،اسرار خان ، فاروق خان ، گل نواز خان ، علی رحمان کاکا ، حامد خان ، زوار خان ، سجاد خان ، اسرار خان ، روئیداد خان ،عبدالخالق ، مطہر گل اور نسیم اﷲ خان سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے سرکردہ کارکنان اور منتخب ممبران نے پی ٹی آئی میں شمولیت اور نامزد اُمیدوار حاجی پیر مصور خان غازی کے حمایت کا اعلان کیا ۔ اجتماع سے پیر مصور خان غازی ، رحیم داد خان، سید جمال شاہ بنوری ،ولایت خان باچہ ، حاجی محمد عمران خان ، اعتبار خان ، جانس خان ، خالد منصور اور فرمان جان سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا ۔اس موقع پر پیر مصور خان غازی نے کہا کہ آنے والا وقت پاکستان تحریک انصاف کا ہے کیونکہ عوام نے تمام سیاسی جماعتوں کو آزما لیا ہے اور عملی تبدیلی کے لئے پی ٹی آئی کی طرف دیکھ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ کے تینوں نشستوں پر پی ٹی آئی کے اُمیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے ۔