فاٹا کی ترقی میں ایف سی آر سب سے بڑی رکاوٹ تھی ،شہاب الدین

فاٹا کی ترقی میں ایف سی آر سب سے بڑی رکاوٹ تھی ،شہاب الدین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ضلع باجوڑ (نمائندہ خصوصی) واڑہ ماموند ڈبر میں فاٹا اصلاحات تحریک کا جلسہ سینکڑوں افراد نے سابق ایم این اے شہاب الدین خان کے مکمل حمایت کااعلان کردیا ۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہاب الدین خان نے کہاکہ فاٹا اور خصوصا باجوڑ کے ترقی میں سب سے بڑارکاوٹ ایف سی آ ر کا کالا قانون تھا جسکا خاتمہ ہم سب کی خواہش تھی 5 سال جدوجہد کرکے ہم نے اس کالے قانون سے چھٹکارا حاصل کرلیا ۔پاکستان بننے سے پہلے پورے ملک میں یہ نظام رائج تھا مگر پاکستان بننے کے بعد بدقسمتی سے فاٹا میں اس قانون ایف سی ار کو بحال رکھاگیا جس نے ہمارے ترقی کے سارے راستے بند کردیں تھے مگر ایف سی آر کے خاتمہ سے اب ترقی کا دور شروع ہوچکاہے اور باجوڑ کے غیور عوام سے اپیل کرتا ہوں کے جسطرح جرگہ کیلئے ہم ایسے شخصیات کا انتخاب کرتے ہیں جو ہم کو اپنا حق دھلا سکتے ہیںیہی صورت حال اسمبلی کا بھی ہے جہاں ایسے امیدواروں کوبھیجنا چاہیں جو عوام کیلئے اسمبلی میں آواز اٹھا کرانکو انکا حق دھلانے کیلئے جدوجہد کرسکے۔ انہوں نے کہاکہ ماموند کے عوام کو ہمیشہ جھوٹے وعدوں کے ذرئع دوکھادیاجاتا ہے اب ماموند کے عوام جاگ چکے ہیں اور انے والے الیکشن میں تعلیم یافتہ ،بہادر اور ایماندار نمائندوں کا انتخاب کرینگے ۔ اگر آنے والے الیکشن میں عوام نے مجھے منتخب کرتے ہے تو ایف سی ار کے مکمل خاتمہ کیلئے بھرپور کوشش کرونگا اور انشاء اللہ باجوڑ میں تعلیمی بحران کا مکمل خاتمہ کرکے باجوڑ کو ترقی کی راہ پر گامزن کرونگا شہاب الدین خان نے کہاکہ الیکشن لڑنے والے امیدوار مختلف طریقوں سے ووٹ حاصل کرنے کیلئے عوام کے پاس آتے ہیں کچھ لوگ اسلام کے نام پر تو کچھ لوگ عوام سے غربت کے نام پر ووٹ مانگتے ہیں انہوں نے کہاکہ 2008 میں باجوڑ کے عوام نے ایک غریبامیدوارکو ووٹ دیا تھا جنہوں نے 60 لاکھ والی گاڑی پولیٹیکل ایجنٹ کو تحفہ میں دیدی لیکن باجوڑ کے عوام الیکشن 2018 میں ان لوگوں کے نعروں میں نہیں آینگے اور چنار کے پتہ پر مہرلگاکر مجھے کامیاب کرینگے۔۔۔۔