پی ٹی آئی کی مخلوط حکومت نے عوام کیلئے کچھ نہیں دیا :ملک نذیر

پی ٹی آئی کی مخلوط حکومت نے عوام کیلئے کچھ نہیں دیا :ملک نذیر

پشاور (سٹی رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے سات لوئر دیرکے امیدوار ملک نذیرگوجر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے پچھلے حکومت اور ان کے اتحادی جماعت اسلامی نے دیر کیلئے کاغذوں تک محدود وعدؤں کے سوا کچھ نہیں کیاہے ،پچھلے حکومت نے صوبے کو قرضے چھوڑ کر چلے گئے ہیں ،اے این پی نے اپنے دور حکومت میں ریکارڈ ترقیاتی کام سمیت صوبہ بھر میں یونیورسٹیاں اور کالجز بنائے ہیں جس سے صوبے کے ہر ایک مستفید ہورہا ہے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز انہوں نے ملک محمدزیب خان کے حجرے میں ایک شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کئے ان کا کہناتھا کہ پچھلے حکومت اور انکے اتحادجماعت جے یو آئی کے کارتوتوں سے اب ہر ایک معلوم ہوا ہے اور لوگ اے این پی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں انہوں کہا کہ پچھلے حکومت نے صوبے کو برباد کیا ہے اور خاص طور پر لوئر دیر کیلئے کچھ نہیں کیا ہے اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ علاقے میں اے این پی کے امیدوار پر روز بروز بھروسہ بڑھتا جارہاہے اور 25جولائی کو ہر ایک اے این پی کو ووٹ دینے کیلئے نکلے گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر