پرائیویٹ تعلیمی اداروں کیلئے صوبائی بجٹ میں بھی فنڈ مختص کیا جائے : شیخ محمد اکرم

پرائیویٹ تعلیمی اداروں کیلئے صوبائی بجٹ میں بھی فنڈ مختص کیا جائے : شیخ محمد ...

پاراچنار(نمائندہ پاکستان)نیشنل ایجوکیشن کونسل اور پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے وفاقی اور صوبائی بجٹ میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے لئے بھی بجٹ مختص کرنے کا مطالبہ کیا ہے پاراچنار میں نوید سحر کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل ایجوکیشن کونسل پاکستان کے مرکزی چئیرمین نظر حسین، پاکستان لانس آف اینڈی پینڈنٹ سکولز پاکستان کے مرکزی چئیرمین شیخ محمد اکرم، ہوپ خیبر پختونخوا کے صدر عقیل رزاق، نیشنل ایجوکیشن فاٹا کے چیئرمین مرتضیٰ حسین نے کہا کہ حکومت تعلیمی پسماندگی ختم ختم کرنے کے لئے سالانہ تعلیمی بجٹ میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے لئے بھی اپنا حصہ مختص کیا جائے تاکہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی حالت مزید بہتر بنایا جاسکے رہنماؤں نے ملکی صوبائی اور ضلعی سطح پر سٹڈی ٹورز کے علاؤہ سپورٹس گالا، تقریری مقابلے اور اس قسم دیگر مثبت اقدامات اٹھانے کا بھی فیصلہ کیا اس موقع پر پرائیویٹ سکولز ضلع کرم کے صدر محمد حیات خان، کے صدر بہادر سید، مہمند کے صدر بخت جان خیبر کے جمیل آفریدی، سر زاہد اور دیگر رہنماؤں نے علاقائی سطح پر بار بار اس قسم سیمینار اور ورکشاپس کی ضرورت ہے اور تمام قبائلی علاقوں کی تعلیمی شرح پاراچنار اور اسلام آباد کے برابر لانے میں اپنی کوششیں جاری رکھنے کا عہد کیا اور کہا کہ قبائلی علاقے پاراچنار میں سو فی صد شرح تعلیم قابل ستائش ہے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ فاٹا کی خیبرپختونخوا میں انضمام کے بعد پیدا ہونے والے صورت حال اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے مسائل کے حوالے سے بھی غور کرنے کا فیصلہ کیا گیا

Bac

مزید : پشاورصفحہ آخر