ایرانی قونصل جنرل کا اسفند یار ولی خان کو تعزیتی خط ،ہارون بلور کی شہادت پر اظہارافسوس

ایرانی قونصل جنرل کا اسفند یار ولی خان کو تعزیتی خط ،ہارون بلور کی شہادت پر ...

پشاور ( پ ر ) ایرانی قونصل جنرل نے اے این پی کے شہید رہنما ہارون بشیر بلور کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ، اے این پی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان کے نام تعزیتی خط میں ایران کے قونصل جنرل محمد باقر بیگی نے اسفندیار ولی خان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہارون بشیر بلور کی شہادت کا سن کر دلی طور پر دکھ ہوا ہے ،انہوں نے اسفندیار ولی خان ، عوامی نیشنل پارٹی ، پختون قوم اور شہید کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کی مغفرت اور لواحقین کے صبر جمیل کیلئے بھی دعا کی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر