ڈیرہ ،گرمی کی شدت سے ایک شخص جاں بحق
ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)منڈی ٹاؤن کارہائشی شخص گرمی کی شدت سے جاں بحق ہوگیاجبکہ بستی دربار والی کا رہائشی دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق منڈی ٹاؤن قریشی موڑ پرگرمی کی شدت سے سعدرحمان ولدگل وزیرجاں بحق ہوگیا۔دوسرے واقعے میں بند دھپانوالہ دریائے سندھ میں چشمہ روڈ پر واقع بستی دربار کا رہائشی نوجوان نہاتے ہوئے تیزلہروں کی نظرہوگیا اورڈوب گیا۔