خیبرپختونخوا پولیس کی قربانیاں تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھی جائیں گی: محمد طاہر

خیبرپختونخوا پولیس کی قربانیاں تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھی جائیں گی: محمد ...

پشاور( کرائمز رپورٹر)دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا پولیس کی قربانیاں تاریخ کے اوراق میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی،پْرامن الیکشن کے انعقاد کیلئے سازگار اور پْرامن ماحول فراہم کرنا پولیس کی اولین قومی ذمے داری ہے،الیکشن کمیشن کے قواعد و ضوابط پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور ہر قسم کی دوستی، رشتے داری اور دیگر سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر اپنے پیشہ ورانہ فرائض بطریق احسن سرانجام دیں۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ہدایات و احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ کسی کو بھی نقص امن کی اجازت نہیں دی جائیگی، پر امن الیکشن کے انعقاد کیلئے پولیس تمام تر وسائل کو بروئے کار لائی گی۔مردان ریجن پولیس جنرل الیکشن 2018میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنائیں اور عوامی تعاون کی بدولت اس الیکشن کو کامیابی سے ہمکنار کریں۔ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کرے خلاف ورزی کی صورت میں بلا امتیاز کاروائیاں کی جائیں۔صوبائی پولیس سربراہ خیبر پختونخوا محمد طاہر کا ضلع مردان کے دورے کے موقع پر چاروں اضلاع صوابی، نوشہرہ، چارسدہ اور مردان پولیس افسران کے دربار سے خطاب۔ پولیس لائن آمد پر آئی جی خیبر پختونخوا محمد طاہر کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی انہوں نے یادرگار شہداء4 پر پھول چڑھائے اور شہداء4 کے بلند درجات کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ دربار میں پولیس فورس کے مختلف یونٹوں اور شعبوں کے ہر رینک کے افسروں و جوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ڈی آئی جی مردان اختر حیات گنڈاپور ،ڈی پی او مردان کیپٹن(ر) واحد محمود، ڈی پی او نوشہرہ زاہداللہ، ڈی پی او چارسدہ شہزاد ندیم بخاری ، ڈی پی او صوابی سید خالد ہمدانی و دیگرپولیس افسران بھی اس موقع پر موجودتھے۔ صوبائی پولیس سربراہ نے کہا کہ پچھلے کئی سالوں سے پولیس نے دیگراداروں کے ساتھ ملکر امن کے قیام کے لیے جو قربانیاں دی ہیں وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ آئی جی پی نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جو نام کمایاہے اس پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائی گی آئی جی پی نے کہا کہ پْرامن الیکشن کرانے کے لیے حق رائے دہندگان کو سازگار اور پْرامن ماحول فراہم کرنا پولیس کی اولین قومی ذمے داری ہے اور دربار کے شرکا پر زور دیا کہ وہ الیکشن کمیشن کے قواعد و ضوابط پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور ہر قسم کی دوستی، رشتے داری اور دیگر سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر اپنے پیشہ ورانہ فرائض بطریق احسن سرانجام دیں۔ آئی جی پی نے جوانوں کے کچھ مسائل کے حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے جبکہ بعض پر متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کیا۔ آئی جی پی نے مختلف اوقات میں فرائض کی انجام دہی کے دوران بہترین اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و جوانوں میں نقد انعامات اور توصیفی اسناد بھی تقسیم کیے۔ دریں اثناء4 انہوں نے پولیس اسسٹنس لائنز اور پولیس ایکسس سروس کے دفاتر کا بھی دورہ کیا جہاں پر عوام الناس کی سہولیات کیلئے انتظامات اور عملے کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا۔اس کے علاوہ انہوں نے ضلع مردان میں تنازعات کے حل کے لیے ڈی آر سی سٹی کا بھی دورہ کیا جہاں پر انہوں نے ڈی آر سی ممبران سے بھی ملاقات کی اور عوام کے مابین تنازعات اور مسائل کے حل کے لیے اْن کی گراں قدر خدمات کی تعریف کی۔ آئی جی پی نے کہا کہ صوبہ بھر میں تنازعات کے حل کے کونسلوں کو مزید فعال اور مضبوط بنایاجائیگا۔ آئی جی پی خیبر پختونخوا نے آر پی او آفس میں مردان ریجن پولیس کے اعلی افسران کیساتھ الیکشن 2018کے حوالے سے کیے گئے انتظامات و اقدامات کے بارے میں تفصیلی میٹنگ کی ، آر پی او مردان اختر حیات گنڈاپور نے الیکشن 2018کے حوالے سے نامزد امیدواران ، جلسے جلوس ،پولنگ اسٹیشنز اور کارنر میٹنگز کیلئے سیکورٹی انتظامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر