ڈیرہ ،منشیات برآمد ،مقدمہ درج

ڈیرہ ،منشیات برآمد ،مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)کینٹ ، ٹاؤن اورپہاڑپورپولیس نے مختلف کاروائیوں میں تین کلو کے قریب چرس برآمدکرلی ۔ تفصیلات کے مطابق کینٹ پولیس نے زراعت ورکشاپ کے قریب کاروائی میں لکی مروت کے رہائشی حکمت اس مروت سے1250گرام چرس برآمدکرلی دوسری کاروائی میں ڈیرہ ٹاؤن تھانہ پولیس نے لنک روڈ کوٹلہ سیدان سے اپیل جان بیٹنی سے1050گرام چرس اورپہاڑپورپولیس نے پیر اصحاب پل پرغلام باقر عرف مستانہ سکنہ پہاڑپور سے 710گرام چرس برآمدکرلی ۔ پولیس نے منشیات فروشوں کو گرفتارکرکے ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔