پورن پولیس کے ہاتھوں اشتہاری گرفتار
پورن(نامہ نگار) ایس ایچ او بخت زادہ خان نے اشتہاری ملزم گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او پولیس سٹیشن الوچ بخت زادہ خان نے نفری کے ہمرا کا میاب کاروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم ممتا زعلی ولد دلبر ساکن کولائی پورن کو گرفتار کرلیا ملزم گزشتہ کئی عرصے سے سوات پولیس کو چوری اور ڈکیتی میں مطلوب تھا پولیس نے گزشتہ روز انہیں الوچ بازار سے گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا ہے جس کے خلاف مذید تفتیش شروع کردی ایس ایچ او بخت زادہ خان کی دن رات محنت اور کوششوں کیوجہ سے سب ڈویژن پورن ایک پرامن علاقہ بن گیا ہے انہوں نے علاقے میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے جس کیوجہ سے عوام نے پولیس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔