بٹ خیلہ ، پیپلز پارٹی کو شدید جھٹکا ، 100سے زائد خاندان پی ٹی آئی میں شامل

بٹ خیلہ ، پیپلز پارٹی کو شدید جھٹکا ، 100سے زائد خاندان پی ٹی آئی میں شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بٹ خیلہ (بیورورپورٹ ) پیپلزپارٹی کو شدید جھٹکا، پیپلزلائرز فورم کے ضلعی جنرل سیکرٹری غفار گل ایڈوکیٹ، یونین کونسل جنرل سیکرٹری سالار خان، پھاٹک صدر امیر خان ماما سمیت سو سے زیادہ خاندان تحریک انصاف میں شامل،پیپلزپارٹی پر ٹھیکدار مافیا قابض ہے ، بھٹو کی پارٹی اور منشور کب کی دفن ہوچکی ہے جن کے خلاف پیپلزپارٹی کو بنا ئی گئی تھی اب وہی لوگ پارٹی کے بھاگ ڈور سنبھالے ہوئے ہیں۔غفارگل ایڈوکیٹ، پیر مصور کان غازی اور جنید اکبر کی جلسے سے خطاب ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کا ایک بہت بڑا شمولیتی جلسہ بہ تعداد چار تا پانچ ہزارغفار گل ایڈوکیٹ کی رہائش گاہ پر زیر صدارت غفار گل ایدوکیٹ منعقد ہوا۔ جس سے تحریک انصاف کے امیدوار برائے قومی اسمبلی جنید اکبر خان، پی کے 19امیدوار پیر مصور خان غازی، غفار گل ایڈوکیٹ، مجیب الرحمان محمد زئی، شکیل خان ایڈوکیٹ، ہدا یت اللہ خان، حاجی افتخار خان، محمد رسول کان، سالار خان، امیر خان ماما اور دیگر نے خطاب کیا جبکہ اس موقع پرغفار گل ایڈوکیٹ نے اپنے بیٹوں مجیب الرحمان محمد زئی، شکیل خان ایڈوکیٹ، اسرار خان ایڈوکیٹ، اشفاق خان ایڈوکیٹ بمع خاندان کے دیگر افراد کے پیپلزپارٹی سے کئی عشروں پر محیط سیاسی وابستگی کا خاتمہ کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی دیگر افراد میںیونین کونسل کی جنرل سیکرٹری سالار خان، گاؤں پھاٹک کے صدر امیر خان ماما، حاجی عطاء اللہ، برکت خان، عطاء الرحمان،طاہر شاہ، مسعود خان، ریاض خان، عمران کان، رحمانی گل عرف مانے،نذیر ولد گل زمین،احسان اللہ، بشیر خان، آمجد خان، یاسر خان، نور ولی خان، سیف اللہ خان، شہزادہ خان، عباس خان، شیراز خان، شاہد خان، شیر محمد خان، سہیل خان، مہتاب خان، ادریس خان، داؤد خان، احسان خان، اسامہ ، ذکریا خان، ناصر خان، مدثر خان، نثار خان، وصال خان، عارف خان،شاہ ولی خان،فیاض خان،عاطف خان،محمد عرفان خان،فضل کریم، محمدا فضل، سلیم اللہ، فضل وکیل، نظا م اللہ، امیر افضل خان، شاہ روز خان، شاد مان خان،ظریف خان،عظیم خان،یوسف خان،لیاقت علی ، احتشام خان،روزی محمد، عدنان خان،اعزاز، اختر ایوب، سید ملوک، عمران خان، گل نظر،عرفان خان، عمران خان، باچاشیرین خان،عبداللہ خان،عبدالرحمان، وحید لالا، فقیر خان، شوکت علی، عابد علی، محمد نعیئم خان، شعیب خان،افراسیاب خان، شمس القمر، یاسین خان آف مہردے، شاہ جہان،عمر زمان خان،نوشاد خان، رومان خان، عمر خان، ارشد خان، اشفاق خان، صادق خان، ذاکر خان، ادریس خان، اسماعیل خان، شیرزمان خان، فضل خالق، آفتاب خان، راز محمد خان، آفسر خان، آصف خان، کامران خان اور دیگر سینکروں افراد نے مختلف سیاسی پارٹیوں سے مستعفی ہوکر تحریک انصاف میں اپنے خاندانوں سمیت شمولیت کااعلان کیا۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ اداروں کے فیصلے اداروں کے دفاتر میں ہونے چاہئے نہ کہ کسی کے ذاتی حجروں میں ہورہے ہو تاکہ عوام ان کے ذاتی غلام بن جائے، رات کی تاریکی میں لوگوں کی ضمیرخریدنے والے سن لے کہ اس دفعہ ٹھیکداروں اور دلالوں کا دور ختم ہوگیا ، ہم نے صوبے میں جس طرح محکمہ صحت ، محکمہ تعلیم اور پولیس میں بہتر اصلاحات لے کے آئے میرٹ پر ہزاروں نوکریاں دلوائیں،اسی طرح پورے پاکستان میں عمران خان وزیراعظم بن کر ایسی تبدیلی لائیں گے جہاں خوشحالی ہوگی، میرٹ اور انصاف کی بالا دستی ہوگی، باریاں لینے والوں اور باہر کے ممالک میں پیسہ لے جانے والوں کا احتساب ہوگا، 15سال سے مسلسل تحصیل درگئی کے عوام پر مسلط ایم پی اے نے مسائل حل نہیں کئے بلکہ اور بڑھادئیے، قسم کھالے کہ میں نے رشوت نہیں لی ہے کمیشن نہیں لیا ہے تو میں جنید اکبر خان سیاست سے کنارہ کش ہوجاؤں گا،زرداری اور شہباز شریف نے سخت وقت میں سندہ اور پنجاب میں پختون متاثرین کی داخلے پر پابندی لگائی تھی لیکن اب ووٹ مانگنے کیلئے بلاول ملاکنڈ اور شہباز شریف سوات آئے ہیں لیکن یہاں کے غیور اور غیرت مند پختون ان کو صفر ووٹوں کے ساتھ اپنے علاقوں کو واپس کردینگے تاکہ آئندہ کوئی پختونوں کے ساتھ ایسا رویہ نہ رکھے۔ انہوں نے 25جولائی وک بیٹ کی نشان پر مہر لگانے کی اپیل کی۔