پاکستانی الیکشن میں پیپلز پارٹی آزادکشمیر زیادہ متحرک ہے،چوہدری پرویز

پاکستانی الیکشن میں پیپلز پارٹی آزادکشمیر زیادہ متحرک ہے،چوہدری پرویز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد(سٹی رپورٹر)پاکستانی انتخابات، پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء وسابق وزیر حکومت چوہدری پرویز اشرف پی پی امیدواران کی انتخابی مہم میں مصروف، پیپلزپارٹی کو کامیاب بنانے کے لیے پرعزم، تفصیلات کے مطابق پاکستانی انتخابات کے حوالہ سے پیپلزپارٹی آزادکشمیر سب سے زیادہ سرگرم ہے،پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر کی ہدایت پر پیپلزپارٹی آزادکشمیرپاکستان کے آمدہ الیکشن میں انتخابی مہم میں مصروف ہیں، چوہدری پرویز اشرف نے 25جولائی کو پیپلزپارٹی کو کامیاب بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے،پیپلزپارٹی آزادکشمیر پاکستان بھر میں مقیم کارکنان عہدیداران نے دن رات انتخابی مہم کو کامیاب بنا کر پیپلزپارٹی آزادکشمیر کی قیادت کے سر فخر سے بلند کردئیے ہیں، پیپلزپارٹی آزادکشمیر پہلی بار اس قدر متحرک نظر آئی ہے کہ پیپلز پارٹی کے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواران بھی پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے عہدیداران کی محنت کو سراہا رہے ہیں۔