ہفتہ الحاق پاکستان جوش وخروش سے منایا جارہا ہے،مرتضی گیلانی

ہفتہ الحاق پاکستان جوش وخروش سے منایا جارہا ہے،مرتضی گیلانی

مظفرآباد(بیورورپورٹ)آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے زیراہتمام ہفتہ الحاق پاکستان جوش وخروش سے منایا جارہا ہے اس سلسلہ میں گزشتہ روز مسلم کانفرنس مظفرآباد ڈویژن کے زیر اہتمام یوم الحاق پاکستان اورجموں وکشمیر کی یاد میں ایک دعائیہ تقریب کا انعقاد مسلم کانفرنس ڈویژن سابق ڈویژں کے سینئر نائب صدر خواجہ محمد شفیق کی رہائش گاہ حبیب منزل میں تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں سابق وزیر حکومت پیر سید غلام مرتضیٰ گیلانی ،دیوان علی خان چغتائی ،شمیم علی ملک ،سمعیہ ساجد راجہ ،میر عتیق الرحمان ،شیخ مقصوداحمد ،انصر پیر زادہ بابر خلیل چغتائی ،خواجہ نعمان عزیز ،سید عاصم نقوی ،راجہ ولید عبداللہ ،سید مختار شاہ،ہارون آزاد ودیگر نے شرکت کی مقررین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 13جولائی 1931تحریک آزادی کشمیرکا نقطہ آغاز تھا جب 22نوجوانوں نے آذان کی تکمیل کیلئے ڈوگرہ افواج کی گولیوں کے نشانہ بنے ۔مقبوضہ کشمیرمیں مسلمان آج بھی بھارتی تسلط کے خلاف جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں ۔مقررین نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں لاکھوں مسلمان اپنے سروں کی فصلیں کٹوا کر آزادی کے چراغوں کو ایندھن فراہم کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ میں تسلیم شدہ اپنے حق خودارادیت کے حصول تک اپنا منظم مشن جاری رکھیں گے ۔انہوں نے کہا کہ جب تک مسئلہ کشمیراقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل نہیں ہوجاتا کشمیریوں کی جدوجہد جاری و ساری رہے گی۔انہوں نے تحریک آزادی کشمیرکے شہداء کو زبر دست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیااور اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہدائے کشمیرکا خون کسی صورت رائیگان نہیں ہونے دیا جائیگا۔مقررین نے مزید کہا کہ 31جولائی کا دن پوری دنیا کے مسلمانوں کیلئے بیداری کا دن ہے ۔ اس دن تمام مسلمانوں کو بھارتی جارحیت کا نوٹس لینا چاہیے اور کشمیر یوں سے یکجہتی کیلئے گھروں سے نکل کر بھرپور احتجاج کرنا چاہیے ۔مفررین نے کہا کہ قومی ایام کے حوالہ سے لوگوں کو آگاہی فراہم کرنی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ تکمیل پاکستان کی اس عظیم جدوجہد کیلئے کشمیرآج بھی مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی 8لاکھ افواج کے سامنے سینہ سپر ہیں ۔سرینگر میں سبز ہلالی پرچم لہرائے جارہے ہیں اور کشمیری پاکستان کے پرچم میں دفن ہونا اپنے لیے اعزاز سمجھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اب وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیرکے بھائی بھارتی تسلط سے آزادہو کرہمارے ساتھ ہوں گے ۔تقریب کے اختتام پر شہداء کے درجات کی بلندی ،تحریک آزادی کی کامیابی ،ملک کی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعا بھی کروائی گئی ۔ دریں اثناء بنوں میں اکرم خان درانی کے قافلے کے قریب بم دھمامیں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں اور کوئٹہ میں دھماکے کی زد میں آنے والے تمام شہداء کے درجات کی بلند ی کیلئے فاتحہ خوانی کی اور زخمیوں کی صحتیابی کے لیے بھی دعا کی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر