چکوٹھی میں فوج اور محکمہ صحت کے تعاون سے فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد
مظفرآباد(سٹی رپورٹر)چکوٹھی میں پاک آرمی اور محکمہ صحت کے تعاون سے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا نعقاد کیا گیا کیمپ میں خواتین کے لیے الگ الگ بیٹھنے کے لیے بندوبست کیا گیا تھا کیمپ میں محکمہ صحت جہلم ویلی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر محمد فاروق اعوان کی جانب سے گائناکالوجسٹ ،کارڈیالوجسٹ ،میڈیکل سپیشلسٹ ،سرجیکل سپیشلسٹ ،چائلڈسپیشلسٹ ،آئی سپیشلسٹ کے علاوہ شعبہ ای پی آئی ،مبلائزیشن ،پولیو ویکسین کے ساتھ ساتھ روٹا وائرس ،خسرہ کے بچاو کے قطرے بھی متعارف کرانے کے لیے محکمہ بھی ٹیمیں موجود تھیں ،فری میڈیکل کیمپ میں مریض خواتین اور مردوں کی بڑی تعداد موجود تھی کیمپ شام چار بجے تک جاری رہا فری میڈیکل کیمپ میں مریضوں کو چیک اپ کرنے کے ساتھ ساتھ فری ادویات بھی دیں گئیں کیمپ میں پاک آرمی کے کرنل عثمان نے فری کیمپ میں تمام شعبوں کے ڈاکٹرز سے ان کے شعبوں میں جا کر ملاقاتیں کیں اور کیمپ میں زیر علاج مریضوں کی عیادت بھی کی فری کیمپ میں چار یونین کونسلز سے مریض آئے ہوئے تھے فری کیمپ میں صبح آٹھ بجے سے شام چار بجے تک 1700 /1600/تک مریضوں کو چیک کیا گیا جن میں مرد خواتین شامل تھے فری میڈیکل کیمپ میں میڈیا نمائندگان کو بھی مدعو کیا گیا تھا تاہم کیمپ میں آنے والے مریضوں کو کیپٹن داکٹر زرطاش ،ڈاکٹر طاہر رحیم مغل بریفنگ دیتے اور ساتھ ساتھ کیمپ کی نگرانی بھی کر رہے تھے فری میڈیکلکیمپ میں ڈاکٹر ز کی ٹیم میں شامل ڈاکٹر وقار حیدر کارڈیالوجسٹ ،ڈاکٹر طاہر رحیم مغل میڈیکل سپیشلسٹ ،ڈاکٹر عابد ڈار (سرجن ) ڈاکٹر نسیم ،ڈاکٹر فرجاد ،ڈاکٹر مبشر ،ڈاکٹر ہاجرہ ،کیپٹن زرطاش کیپٹن فرازد ،ڈاکٹر ناظم ،ڈاکٹر گوہر کے علاوہ ای پی آئی جہلم ویلی کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹرینگ قراۃ العین بھی شامل تھیں ۔فری کیمپ کے اختتام پر آرمی کے کرنل عثمان نے محکمہ صحت کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فاروق اعوان ،ڈاکٹر طاہر رحیم مغل ،کیپٹن زرطاش ،قراۃ العین ،ڈاکٹر ہاجرہ کو اعلیٰ کارکردگی پر شیلڈ بھی دیں گئیں ۔