راولپنڈی ،مارکیٹ کمیٹیوں کے ایڈمنسٹریٹر کے اختیارات اسسٹنٹ کمشنرزکے حوالے

راولپنڈی ،مارکیٹ کمیٹیوں کے ایڈمنسٹریٹر کے اختیارات اسسٹنٹ کمشنرزکے حوالے

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)رجمان محکمہ زراعت راولپنڈی کے مطابق راولپنڈی ڈو یژن کی مارکیٹ کمیٹیوں کے ایڈمنسٹریٹر کے اختیارات سیکشن28-A پنجاب ایگریکلچر پروڈیوس مارکیٹس آرڈیننس کے تحت اسسٹنٹ کمشنرز کو تقویض کر دئیے گئے۔اس ضمن میںآج حکومت پنجاب نے نوٹیفکشن نمبرSO(E)3-2/2018 جاری کر دیا ہے جس کی رو سے درج ذیل مارکیٹ کمیٹیوں کے ایڈمنسٹریٹرز کے اختیارات اسسٹنٹ کمشنرز کو دئیے گئے ہیں جو اپنی ڈیوٹی کے علاوہ یہ فرائض سرانجام دینے کے پابند ہوں گے۔ ضلع روالپنڈی کی تحصیل راولپنڈی اور گوجرخان کا کنٹرول اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی اور اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان کے پاس ہو گا۔ ضلع اٹک کی تحصیل ہزارو اور حسن عبدال میں بالترتیب اسسٹنٹ کمشنر ہزارو اور اسسٹنٹ کمشنر حسن عبدال بطور ایڈمنسٹریٹر اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔ ضلع چکوال کی تحصیل چکوال ،تلا گنگ اور چوا سیدن شاہ میں بالترتیب اسسٹنٹ کمشنر چکوال،اسسٹنٹ کمشنرتلا گنگ اور اسسٹنٹ کمشنرچوا سیدن شاہ اپنی خدمات سر انجام دیں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر