لاہورہائی کورٹ کا ملک شفقت ایڈووکیٹ کی رٹ پٹیشن پرالیکشن ٹریبونل سے رجوع کرنیکا حکم

لاہورہائی کورٹ کا ملک شفقت ایڈووکیٹ کی رٹ پٹیشن پرالیکشن ٹریبونل سے رجوع ...

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس جواد الحسن نے ملک شفقت جاوید ایڈووکیٹ کی رٹ پٹیشن نبٹاتے ہوئے ہوئے انہیں الیکشن ٹربیونل سے رجوع کرنے کا حکم دیا ہے۔ ملک شفقت جاوید ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی ہے کہ اثاثے چھپانے پر سردار آفتاب اکبر سپریم کورٹ تک نا اہل ہو چکے ہیں اس لئے کسی بھی حلقہ سے الیکشن نہیں لڑ سکتے ۔ جسٹس جواد الحسن نے استفسار کیا کہ مذکورہ رٹ پٹیشن کیا ریٹرننگ آفیسر چکوال کے فیصلے کیخلاف قابل سماعت ہے کیونکہ درخواست گزار نے قواعد و ضوابط کے مطابق الیکشن کے قوانین کے تحت رجوع کرنا تھا جس کا وقت گزر چکا ہے۔ فاضل جج نے حکم دیا کہ البتہ درخواست گزار اپیل الیکشن ٹربیونل کے پاس دائر کر سکتا ہے اور اس میں تاخیر کے حوالے سے عدالت سے رعائت حاصل کر سکتا ہے اور اس طرح رٹ پٹیشن نبٹا دی گئی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر