ملکی حالات کے پیش نظرتمام اطلاعات پولیس کوفراہم کریں،ایس پی صدر

ملکی حالات کے پیش نظرتمام اطلاعات پولیس کوفراہم کریں،ایس پی صدر

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) ایس پی صدر ڈویژن علی رضا کی تمام سیاسی جماعتوں کے الیکشن امیدواران و نمائندگاہ کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد ۔ موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر اپنی تمام سرگرمیوں کی پیشگی اطلاعات کی فراہمی پولیس کو فراہم کرنے کی ہدایت ۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر ڈویژن علی رضا نے پولیس لائن میں تمام سیاسی جماعتوں کے امیدواران الیکشن کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا ۔ شرکاء میٹنگ میں راجہ محمد حمید ، راجہ انجم حفیظ ، چوہدری اللہ دتہ ، ملک محمد تاج اور صدر ڈویژن کے تمام انتخابی حلقوں کے سیاسی جماعتوں کے امیدواران و نمائندگان شامل تھے ۔ ایس پی صدر ڈویژن علی رضا نے شرکاء میٹنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر تمام اطلاعات پولیس کو فراہم کریں تاکہ بروقت اور مناسب سیکورٹی فراہم کی جا سکے ۔ انتخابی سرگرمیوں کے دوران تمام سیاسی جماعتوں کے امیدوار شر انگیزی ، لڑائی جھگڑا ، ہوائی فائرنگ ، آتش بازی وغیر ہ سے پرہیز کریں اور ایک باشعور فرد ہونے کا ثبوت دیں ۔ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو ہور صورت یقینی بنائیں ۔ پولیس کا کام قانون کی عملداری کو ہر صورت یقینی بنانا ہے ۔ کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کے مرتکب امیدوار کے خلاف بلا تفریق قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر