کشمیر کمیونٹی ،سی ڈی اے مزدوریونین نے سبط الحیدربخاری کی حمایت کردی

کشمیر کمیونٹی ،سی ڈی اے مزدوریونین نے سبط الحیدربخاری کی حمایت کردی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)کشمیری کمیونٹی،سی ڈی اے مزدوریونین نے حلقہ این اے53سے پیپلز پارٹی کے امیدوار سبط الحیدربخاری کی حمایت کااعلان کردیا،تفصیلات کے مطابق یوسی30سیکٹر جی سیون تھری تھری میں حلقہ این اے 53کیلئے پیپلز پارٹی کے امیدوار سبط الحیدربخاری کی حمایت کااعلان کرتے ہوئے سی ڈی اے مزدوریونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری یٰسین،صدرراجہ شاکرزمان کیانی،کشمیری کمیونٹی پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے صدرچوہدری لطیف اکبر،صاحبزادہ ذوالفقار،میاں وحید ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کشمیری کمیونٹی کی جانب سے سبط الحیدربخاری کی حمایت کرنے پر انکا شکریہ اداکیا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سی ڈی اے مزدوریونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری یٰسین نے کہا کہ میں اپنی پوری یونین اورعہدیداران کی جانب سے سبط الحیدربخاری کی مکمل حمایت کااعلان کرتا ہوں اورانکو اپنا مکمل تعاون کایقین دلاتا ہوں اس موقع پر سی ڈی اے مزدوریونین کے صدرراجہ شاکرزمان کیانی،یٰسین اوکھا،شائستہ لطیف کھوسہ،عبدالقیوم،فائزہ یٰسین جیالی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر