چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کل سرگودھا کا دورہ کرینگے

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کل سرگودھا کا دورہ کرینگے

سرگودھا(بیورو رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کل سرگودھا آئینگے اوریہاں الیکشن مہم کے سلسلہ میں جیالوں کا خون گرمائیں گے۔ اس سلسلہ میں پولیس نے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے وہ مختلف مقامات پر عوامی اجتماعات سے خطاب کرینگے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے بلاول بھٹو زرداری کے روٹس پر بھی سکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا ہے تاکہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے میں مدد مل سکے۔

دورہ

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر