ثابت ہوگیا مسلم لیگ ن سب سے بڑی جماعت ہے،خواجہ اعظم
مظفرآباد( بیورورپورٹ) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ،سٹی صدر خواجہ اعظم رسول نے کہا ہے کہ قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف اور محترمہ مریم نواز کے استقبال کے لئے رکاوٹوں اور پکر دھکڑ کے باوجود کارکنوں کی بڑی تعداد نے لاہور جاکر ثابت کردیا کہ مسلم لیگ ن ہی پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے اور میاں نواز شریف بے گناہ ہیں انہیں ناکردہ گناہوں کی سزا دی جا رہی ہے ان کا کہنا تھا کہ یہ گرفتار یاں ہماری کچھ نہیں بگاڑ سکتی اور مسلم لیگ ن ایک بار پھر میاں نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت مین بھاری اکژیت سے حکومت بنائی گی۔آزاد حکومت وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں 25جولائی کو مسلم لیگ ن بھاری اکثریت کامیاب ہو کر قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف کے مشن کو جاری رکھنے گئے ۔وزیر تعلیم بیرسٹر افتحار گیلانی کی قیادت میں پاکستان میں مقیم کشمیری مہاجرین اپنا ووٹ مسلم لیگ ن کے حق میں دے گئے ہیں ۔