مظفرآباد،اراضی پر قبضہ کیخلاف بیوہ کا خاندان کے ہمراہ احتجاجی دھرنا

مظفرآباد،اراضی پر قبضہ کیخلاف بیوہ کا خاندان کے ہمراہ احتجاجی دھرنا

مظفرآباد( بیورورپورٹ)چانگن میں زمین اراضی پر قبضہ کے خلاف بیوہ خاتون کا خاندان کے ہمراہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا کمشنر مظفرآباد موقع پر پہنچ گئے ،قابضین کے خلاف کاروائی کا حکم ،کمشنر مظفرآباد نے ڈی سی نیلم کو احکامات جاری کر دئے ،کمشنر مظفرآباد کل نیلم جا کر معاملہ دیکھیں گے ،کمشنر مظفرآباد ڈویژن چوہدری امتیاز کی یقین دہانی پر مظلوم خاندان نے دھرنا ختم کر دیا تفصیلات کے مطابق ضلع نیلم چانگن کی رہائشی بیوہ خاتون خدیجہ بی بی نے ملک خورشید اور اس کے خاندان کی جانب سے ملکیتی زمین پر قبضہ اور ملکیتی زمین پر سڑک کی تعمیر کے خلاف متعدد درخواستیں دیں لیکن کوئی کاروائی نہیں ہو سکی جس کے بعد بیوہ خاتون نے اپنے خاندان کے ہمراہ سینٹرل پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنا دیا اور انصاف کی اپیل کی ،کمشنر مظفرآباد چوہدری امتیاز احتجاجی مظاہرین کے پاس پہنچ گئے جنہوں نے ان کے مطالبات سنے کمشنر مظفرآباد نے بیوہ خاتون اور اس کے خاندان کو اپنے دفتر بلا کر موقع پر ڈی سی نیلم کو قابضین کے خلاف کاروائی کے احکامات جاری کئے بیوہ خاتون کا موقف ہے کہ ملک خورشید نامی شخص نے اپنے بیٹوں کے ساتھ ملکر میری ملکیتی زمین پر قبضہ کیا ہوا ہے اور میری زمین پر وہ اپنے گھر کے لئے سڑک تعمیر کر رہا ہے اس سے قبل انتظامیہ کو درخواست دے اور محکمہ مال نے میرے حق میں فیصلہ کودیا لیکن ملک خورشید بااثر ہونے کی وجہ سے کوئی بھی فیصلہ ماننے کو تیار نہیں مجبور ہو کر احتجاج کا فیصلہ کیا بیوہ خاتون نے کہا کہ کمشنر مظفرآباد کے شکر گزار ہیں جنہوں نے موقع پر ہمارے مطالبات سنے اور کاروائی کی یقین دہانی کروائی بیوہ خاتون نے صحافیوں کو بتایا کہ ملک خورشید کی جانب سے مسلسل دھمکیاں دی جا رہی ہیں میرا کوئی وسیلہ نہیں انصاف کے لئے یہاں تک پہنچی ہوں کمشنر مظفرآباد کی یقین دہانی کے بعد مجھے امید ہے کہ انصاف ملے گا اور قابضین کے خلاف کاروائی بھی ہو گی کمشنر مظفرآباد اور انتظامیہ کے لئے دعا گو ہوں ۔کمشنر مظفرآباد کی یقین دہانی پر دھرنا ختم کر دیا گیا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر