عوام غریب پرور نمائندوں کو کامیاب بنائیں ،ممتاز سہتو

عوام غریب پرور نمائندوں کو کامیاب بنائیں ،ممتاز سہتو

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری اورمجلس عمل کے پی ایس 89پر امیدوار ممتاز حسین سہتو نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی ظالمانہ پالیسیوں اور فرسودہ نظام کی وجہ سے غریب عوام کی زندگی تنگ کردی گئی ہے، عوام دو وقت کی روٹی، نوجوان تعلیم وروزگار سے محروم ہیں جبکہ دوسری طرف ملک کے تمام تروسائل مٹھی بھرحکمران خاندانوں پر خرچ کئے جارہے ہیں، اس سے نجات کا واحد حل اسلام کا عادلانہ نظام اور دیانتدار قیادت کا انتخاب ہے۔عوام 25جولائی کو ملک وقوم کی تقدیر بدلنے کیلئے کتاب پر مُہر لگاکر اپنے شعور کا مظاہرہ کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیبر اسکوائر لانڈھی میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ غریب ومحنت کش طبقہ نے ہمیشہ رزق حلال کمانے اور ملک کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے مگر عوام دشمن حکمران مہنگائی اور ٹیکس کے ذریعے ان سے زندہ رہنے کا حق بھی چھیننا چاہتے ہیں،اسلئے اب ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام25جولائی کو کرپٹ وغریب دشمن قیادت کو مسترد کرکے اسلام کے غلبے کیلئے جدوجہد کرنے والی اور غریب پرور نمائندوں کو کامیاب بنائیں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر