ما حولیا تی تبدیلی کے عا لمی دن پر ہلال احمر کی جانب سے سیمینار کاانعقاد

ما حولیا تی تبدیلی کے عا لمی دن پر ہلال احمر کی جانب سے سیمینار کاانعقاد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ما حولیا تی تبدیلی کے عا لمی دن کے حوا لے سے پاکستان ہلال احمر سندھ برانچ نے مقا می ہو ٹل میں ایک سمینارمنعقد کیا جسکاموضوع ’’پلاسٹک کی آلودگی ‘‘ تھا ۔جس میں حکومتی نما ئندوں سمیت مقا می NGOsاور مختلف تعلیمی ادا روں کے نما ئندؤں نے شر کت کی ۔اس موقع پر چیئرمین پاکستان ہلال احمر سندھ برانچ مسز شہناز حامد نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ پاکستان ہلال احمر ما حو لیاتی تبدیلیوں میں ڈھلنے کیلئے مختلف سطحوں اور مختلف پرو جیکٹ میں شا مل ہو گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنے اس تین سا لہ منصو بے کے تحت عوام کو موسمی تبدیلیوں کے اثرات اور ان سے بچاؤ اور اس میں اپنے آ پ کو ڈھا لنے اور ان اثرات کو کم کر نے کیلئے آ گا ہی فرا ہم کریگا ۔اس موقع پر انہوں نے حکو متی شعبوںNGOsاوربین الا قوامی NGOsسے درخواست کی وہ اس عظیم مقصد کے لئے ہال احمر کا ساتھ دیں ۔انہوں نے اپنے موضوع پر زور دیتے ہو ئے کہا کہ عوام پلاسٹک کی بنی ہو ئی اشیاء کا استعمال کم سے کم کر یں اور اسکی جگہ آ سا نی سے تلف ہو جا نے والی اشیاء کا استعمال کریں تا کہ پلاسٹک سے پیدا ہو نے وا لی آ لودگی سے بچا جا سکے ۔اس موقع پر پاکستان میں جر من ریڈکراس سو سا ئٹی کے سربراہ ڈیوڈکنیلے نے اس پرو جیکٹ کیلئے اور ما حولیاتی تبدیلی کے مضراثرات سے بچاؤ اور اسمیں اپنے آ پ کو ڈھالنے کیلئے پاکستان ہلال احمر کی بھرپور تعاون کی امید دلا ئی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر