دہشت گردی الیکشن سبوتاژ کرانے کی سازش ہے،شاہ عبد الحق

دہشت گردی الیکشن سبوتاژ کرانے کی سازش ہے،شاہ عبد الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سیّد شا ہ عبد الحق قادری ،مولانا ابرار احمد رحمانی،عبد الحفیظ معارفی،سید رفیق شاہ، علامہ کامران قادری،مفتی فیض الہادی،علامہ اکرام المصطفیٰ،غفران احمد نے مشترکہ بیان میں بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن عناصر امیدواروں کو ٹارگٹ کر کے الیکشن سبوتاژ کرانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی ہر واردات تشویشنا ک سوالا ت جنم دے رہی ہے ایسے میں الیکشن کا پر امن انعقاد قانون نا فذ کر نے والے اداروں کے لئے چیلنج ہے ۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن عوام کو تحفظ پہنچا نے کا اہتمام کرے سیا سی جما عتیں صبرو تحمل اور برد با ری کا مظاہرہ کریں دشمن ملک میں بے چینی پھیلا نا چاہتے ہیں لہذا ایک دوسرے کو برداشت کرتے ہوئے صبر و استقامت کے ساتھ الیکشن مہم چلائیں۔نیز جما عت اہلسنّت کے رہنماؤں نے مشترکہ بیان میں ہالینڈ کے رکن پارلیمنٹ گریٹ ویلڈر کی جانب سے محسن انسانیت حضور ﷺ کے گستاخانہ خاکے شائع کر نے کے اعلان پر غم و غصّے کا اظہار کر تے ہو ئے اس قبیح فعل کی شدید مذمت کی ۔انہو ں نے کہا کہ امت مسلمہ کے شدید احتجا ج کے با وجو د بار با رشان رسالت میں گستاخی کر کے مسلما نو ں جذ با ت کو مجروح کیا جا رہا ہے ایک مسلمان سب کچھ بر دا شت کر سکتا ہے مگرنبی کریم ﷺ کی شان اقدس میں تو ہین اور گستا خی ہر گز بر داشت نہیں۔انہو ں نے کہا کہ ملعون کے اس فعل پر انسانی حقوق کے عالمی اداروں کی جانب سے اس کے خلا ف کو ئی آواز نہ اٹھانا کھلی مسلم دشمنی ہے ۔اس حساس مسئلے پر اقوام متحدہ ،او آئی سی اور حکو مت پاکستان مسلمانوں کی ترجمانی کا حق ادا کرتے ہوئے اپنا مؤثر کردار ادا کریں ۔