پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن کا آغاز،پہلی پرواز مدینہ روانہ

پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن کا آغاز،پہلی پرواز مدینہ روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن 14 جولائی سے شروع ہو گیا۔ حج کی پہلی پرواز پی کے 7001کراچی سے مدینہ اور پی کے 7003 اسلام آباد سے مدینہ کے لیے ہفتہ کی علاصبح روانہ ۔ قومی ایئر لائین 60000 سے زائد عازمین حج کو تقریبا 250 حج اور ریگو لر شیڈولڈ پروازوں کے ذریعے جدہ اور مدینہ کے لیے اسلام آباد، لاہور، کراچی، ملتان، پشاور، سیالکوٹ اور فیصل آباد سے براہ راست پہنچایا جا ئے گا۔ پی آئی اے کی پہلی حج پرواز پی کے 7001 ہفتہ کے روز بروقت02.25 بجے علی الصبح 777 طیارے سے روانہ ۔ طیارے میں حجاج کرام کی تعداد 332 تھی۔ عازمین حج کو چیف آپریٹنگ آفیسر ضیا قادر قریشی اور چیف سپلائز اینڈ لاجسٹکس آفیسر امان اللہ قریشی، جنرل منیجر کسٹمر سروسز سید اخلاق حسین اور اسٹیشن منیجر آفتاب راجپر نے رخصت کیا۔ صبح 7 بجے پی آئی اے کی دوسری حج پرواز اسلام آباد سے روانہ ہوئی جسے ایر وائس مارشل نور عباس ایڈوائزر ٹو سی ای او اور چیف ڈیلی آپریشن آفیسر ذوالقرنین مہدی نے رخصت کیا۔قبل ازیں انہوں نے حجاج کرام سے خطاب کرتے ہوئے پی آئی اے کی ترقی اور کامیابی کے لیے دعاوں کی درخواست کی۔اسلام آباد سے 13152 ، لاہور سے12456 ، پشاور سے 8559, کراچی سے 10124 ، سیالکوٹ سے ,3787ملتان سے 4903 اور فیصل آباد سے 1122 عازمین حج کو لے جایا جائے گا۔ جبکہ 2600 سے زائد عازمین حج کو سکھر اور رحیمیار خان سے براستہ کراچی سعودی عرب پہنچایا جائے گا۔ ان میں 40700 سرکاری حج اسکیم جبکہ 20500 پرائیویٹ اسکیم کے حجاج شامل ہیں۔ مزید براں کوئٹہ سے بھی تقریبا 4500 عازمین حج پرائیویٹ اسکیم کے تحت متوقع ہو سکتے ہیں۔ پی آئی اے کے صدر و چیف ایگز یکٹو آفیسر مشرف رسول سیان نے پی آئی اے حکام اور اسٹاف کو ہدایت کی ہے کہ وہ عازمین حج کو مکمل ممکن تعاون اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن 15 اگست 2018 کو مکمل ہو جا ئے گا۔ جبکہ بعد از حج آپریشن 27 اگست کو شروع ہو کر 25 ستمبر کو اختتام پذیر ہو گا۔