سندھ پولیس کی کارروائیاں ،52ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

سندھ پولیس کی کارروائیاں ،52ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

کراچی (کرائم رپورٹر)ترجمان سندھ پولیس کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیوں03پولیس مقابلوں سمیت علاقہ گشت ،پکٹنگ جیسے اقدامات کی بدولت سندھ پولیس نے38مفرور اور07 اشتہاریوں سمیت مجموعی طور پر52ملزمان کو گرفتار کرکےG301 ،03ا یس ایم جی،01ایم جی ،02شا ر ٹ گن 01 ر پیٹر01منی مشین گن30 بو ر 01یوالور 03 پستول بمعہ راؤنڈز برآمدکی۔تفصیلات کے مطابقکراچی پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیاں کر کے 06مفروراور06 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتا رکر کے01 G-3،01ا یس ایم جی،01منی مشین گن30 بور 02پستو ل بمعہ راؤنڈزبر�آمد کی۔ حیدرآباد پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائی کرکے24مفرور اور02 اشتہاریوی کو گرفتار کر لیا۔ سکھر پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائی میں06مفرور اور02 اشتہاری ملزمان کو گرفتارکر لیا ۔ لا ڑکانہ پولیس نے دوران جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیوں میں02 مفروراور03اشتہاری سمیت01ملزم کو گرفتا رکرکے02ا یس ایم جی01 ایم جی02شا ر ٹ گن 01 ر پیٹر01ریوالوربمعہ راؤنڈزسمیت دھما کہ خیز مواداور 302 بوتلوائینزبھی برآمدکر لی۔ترجمان سندھ پولیس کیمطابق گرفتار ملزمان سے متعلقہ پولیس تفتیش کر رہی ہے اور انکے دیگر ساتھیوں اور گروہوں کیخلاف پولیس کی خصوصی ٹیمز کو ٹاسک دے دیا گیا ہے۔ٓٓآئی جی سندھ نے ہدایات جاری کی ہیں کہ پو لیس ر ینج/ڈسٹرکٹس/زونز کی سطح پر جرا ئم کیخلا ف پو لیس آپریشنز میں مزید تیزی لا ئی جائے اور مختلف نوعیت کی وارداتوں میں ملوث گروہوں ،ان کے کارندوں اور سرپرستوں کو قانون کی گرفت میں لانے کیلئے تمام تر اقدامات کو غیرمعمو لی بنایا جائے ۔مز یدبراں انہوں نے کہاکہ کہ مختلف مقدمات میں اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کو ناصرف یقینی بنایا جائے بلکہ ایسے ملزمان کے ناموں کا رجسٹر نمبر04میں اندراج بھی لازمی کیا جائے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر