سلک بینک کے اکاؤنٹس کوزیر تفتیش نہیں لایا گیا ،ترجمان
کراچی (پ ر)سلک بینک نے وضاحت کی ہے کہ بینک ایسے کوئی اکاؤنٹس نہیں رکھتا ہے جنہیں زیر تفتیش لایا گیا ہے ۔جاری اعلامیہ کے مطابق سلک بینک کا نام ، دوسرے بینک کے نام سے ملتا جلتا ہونے کے باعث ، اخبار اور ایک دو ٹی وی چینلز پر غلط خبر شائع /نشر کی گئی ہے ۔ سلک بینک ایسے کوئی اکاؤنٹس نہیں رکھتا جنہیں تفتیش میں لایا گیا ہے ۔ سلک بینک کے عملے کے کسی بھی ممبر کو مجاز اتھارٹی نے نہیں بلایا اور نہ ہی ان کی تفتیش کی ہے ۔ یہ غلط فہمی صرف سندھ میں سلک بینک کا نام دوسرے بینک کے نام سے ملتا جلتا ہونے کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے ۔