پاکستانی تجارتی وفد کا دورہ ازبکستان،تجارت کو فروغ دینے کا فیصلہ

پاکستانی تجارتی وفد کا دورہ ازبکستان،تجارت کو فروغ دینے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تاشقند(خصوصی رپورٹ) ازبکستان کا دورہ کرنے والے پاکستانی تجارتی وفد نے جس کی قیادت پاک ازبک بزنس کونسل کے ڈپٹی چیئرمین واثق نعیم کررہے ہیں ازبکستان کے ایوان صنعت و تجارت کے ساتھ ایک مشترکہ اجلاس کے بعد امید ظاہر کی ہے کہ اگلے چند برسوں میں پاکستان اور ازبکستان کے درمیان دو طرفہ تجارت کو فروغ دیا جائے گا اور دونوں ملکوں کی مصنوعات کو ایک دوسرے کے ممالک میں موثر طور پر متعارف کرایا جائے گا ۔پاکستانی وفد میں اخلاق احمد ،بریگیڈیئر (ر) یوسف اعوان ،غیاث انور ،تصدق حسین ،علی حبیب ،احمد شاہ ،ذیشان خان ،پاک ازبک کونسل کے سیکرٹری سید امجد علی ،معروف بزنس مین نثار رسول اور سہیل انور شامل تھے ۔اس موقع پر ازبکستان چیمبر آف کامرس کی جانب سے یقین دہائی کرائی گئی کہ ٹیکسٹائل ،فارماسیوٹیکل ،زرعی مشینری ،سیاحت اور بہت سے شعبوں میں پاکستانی تاجروں اور کاروباری اداروں کو مکمل سہولتیں فراہم کی جائیں گی ۔اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ پاکستانی وفد مشترکہ منصوبوں کے لیے باقاعدہ تجاویز پیش کرے گا تاکہ باہمی اقتصادی تعلقات کو فروغ دیا جاسکے ۔ازبکستان چیمبر آف کامرس نے بزنس کونسل کا اگلا اجلاس ستمبر 2018میں تاشقند میں منعقد کرنے کی تجویز بھی پیش کی ۔اس دورے میں فروغ سیاحت کی حکومتی کمیٹی نے پاکستانی وفد کے لیے تاریخی شہروں سمر قند اور بخارا کے دورے کا بھی خصوصی اہتمام کیا ۔تاشقند کے گورنر عودل خان اسلاموف نے پاکستانی وفد سے خصوصی ملاقات کی اور انہیں اپنے مستقبل کے منصوبوں سے آگاہ کرنے کے ساتھ بزنس پروسیسنگ زونز کی تفصیلات بتائیں اور کہا کہ پاکستانی سرمایہ کار یہاں پورے اعتماد کے ساتھ اپنی فیکٹریاں اور دفاتر قائم کرسکتے ہیں ۔