عوام دیانتدار قیادت منتخب کرکے اپنا مستقبل محفوظ بنائیں، اسداللہ بھٹو

عوام دیانتدار قیادت منتخب کرکے اپنا مستقبل محفوظ بنائیں، اسداللہ بھٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ مجلس عمل کے مرکزی رہنماء اور این اے 242پر نامزد امیدوار اسداللہ بھٹونے کہا ہے کہ سیاسی رہنماؤں پر پے درپے حملے انتخابات کیخلاف سازش اور سکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے،عوام25جولائی کو اپنے گھروں سے نکلیں اور اپنے ضمیر کے مطابق اہل ودیانتدار قیادت کو منتخب کرکے اپنے اور ملک کے مستقبل کو محفوظ بنائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاسی گوٹھ ،سندھ کوآپریٹوسوسائٹی اور گل گوٹھ میں کارنر جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صوبائی اسمبلی کے امیدوار مولانا محمد غیاث،عبدالستار برفت،نعمان جدون، عبدالواجد شیخ نے بھی خطاب کیا۔ اسداللہ بھٹو نے کہا کہ جمہوری سسٹم میں انتخابات تبدیلی کا واحد ذریعہ ہیں، اسلام وملک دشمن قوتیں نہیں چاہتیں کہ پاکستان میں جمہوری سسٹم مضبوط اور ملک ترقی کرے،مگر محب وطن عوام اپنے اتحاد سے ملک وجمہوریت دشمن قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنادیں گے۔مولانا غیاث نے کہا کہ کرپٹ قیادت اور مغربی تہذیب کے پیروکاروں نے ملک کو معاشی طور پر کمزور اور نظریاتی سرحدوں کو کھوکھلا کردیا ہے، یہ صرف رسمی انتخابات نہیں بلکہ اسلام ومغربی دو تہذیبوں کی جنگ ہے،انہوں نے اعلان کیا کہ 15جولائی کو باغ جناح میں ہونے والے جلسہ عام میں عوام بھرپور شرکت کیں گے،NA242کے تحت ایک بڑی ریلی چاکر ہوٹل سے اسداللہ بھٹو کی قیادت میں صبح 11 بجے روانہ ہوگی۔