کراچی ، منی لانڈرنگ کیس ،حسین لوائی ریمانڈ پر جیل روانہ

کراچی ، منی لانڈرنگ کیس ،حسین لوائی ریمانڈ پر جیل روانہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)عدالت نے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ سے متعلق کیس میں آصف زرداری کے قریبی دوست حسین لوائی کو ریمانڈ پر جیل بھجوادیا ہے۔ہفتہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کراچی کی عدالت میں نجی بینک منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی، ایف آئی اے نے نجی بینک کے سربراہ حسین لوائی اورطہ رضا کوعدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا کہ اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کے لیے 47 اکانٹس استعمال کئے گئے بینیفشریزاور دیگر معاملات کی تحقیقات کے لیے مزید جسمانی ریمانڈ درکارہے۔ اس لئے ان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع کی اجازت دی جائے۔ جب کہ ملزمان کے وکلا نے اپنے موکلین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی درخواست کی۔عدالت نے ایف آئی اے کی جانب سے ریمانڈ میں مزید توسیع کی درخواست مسترد کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو 14 روز کے لیے جیل بھجوادیا۔واضح رہے کہ حسین لوائی اور طہ رضا پر اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ حسین لوائی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے چیئرمین اور نجی بینک کے سربراہ ہونے کے علاوہ آصف زرداری کے قریبی دوست بھی سمجھے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر