گورنر سندھ محمد زبیرکا مستونگ بم دھماکے پر اظہار افسوس

گورنر سندھ محمد زبیرکا مستونگ بم دھماکے پر اظہار افسوس

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ محمد زبیر نے مستونگ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار سراج رئیسانی کی انتخابی ریلی کے دوران خود کش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سراج رئیسانی سمیت 128 افراد کی شہادت پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔گورنر سندھ نے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے سراج رئیسانی اور دیگر شہدا کے درجات کی بلندی کے لئے دعا بھی کی۔گورنر سندھ نے کہا کہ دہشت گرد اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کے لئے اس طرح کی کاروائیوں کے ذریعہ عوام کو ڈر و خوف میں مبتلا کرنا چاہتے ہیں۔گورنر سندھ مزید کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے عفریت کے خلاف پوری قوم متحد ہے اور دہشت گردوں کے مکمل خاتمہ کے لئے پرعزم ہے۔گورنر سندھ نے بنوں میں خیبر پختونخواہ کے سابق وزیر اعلی اور متحدہ مجلس عمل کے امیدوار اکرم درانی کے قافلہ پر بم حملہ کی بھی شدید مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم 25 جولائی کے انتخابات کے لئے پرجوش ہے اور وہ اپنے اتحاد سے دہشت گردوں اور شر پسندوں کی ہر مذموم سازش کی ناکام بنا دے گی

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر