ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (اتوار) کا دن کیسا رہے گا ؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (اتوار) کا دن کیسا رہے گا ؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (اتوار) کا دن کیسا رہے گا ؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل
 جولائی15   اتوار۔ خوشی کی خبر سن سکیں گے۔ آپ کاروباری امور میں مصروف رہیں گے۔ کسی اجتماعی کام میں شرکت کر سکیں گے۔ کاروبار میں نئی ٹیکنیک آزمانے کا موقع ملے گا۔ جس سے مالی فائدہ کا حصول ممکن ہو گا۔


برج ثور
 جولائی15    اتوار۔ حالات سازگار ہوں گے۔ نظر و خیالات کا بہتر استعمال کر سکیں گے۔ ملازمتی امور میں احساس ذمہ داری کی ضرورت اور سوچ کا اظہار ممکن ہو سکے گا۔ حالات قدرے سازگار ہوں گے۔


برج جوزا
 جولائی15  اتوار۔ رومانس کا چانس ملے گا۔ نجی امور کی تکمیل میں مصروف رہیں گے۔ چھوٹا سفر پیش آ سکتا ہے۔اپنا قیمتی وقت فضول کاموں پر ضائع نہ کریں۔ مالی ساکھ کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں۔


برج سرطان
 جولائی15 اتوار۔ سماجی سرگرمیوں میں رجحان ہو گا۔ نئے معاہدے عمل میں آئیں گے۔ دوسرے آپکے خیالات سے متفق ہوں گے۔ مالی معاملات میں کچھ غلط فہمیاں پیدا ہونیکا خدشہ ہے۔ صحت کا خیال رکھیں۔


برج اسد
 جولائی15    اتوار۔ گھریلو امور میں مصروف رہیں گے۔  دوسروں پر زیادہ انحصار نہ کریں۔ سماجی امور میں احتیاط برتیں۔ گزشتہ بنائے گئے منصوبوں میں تبدیلی کا امکان ہے۔ حالات ملے جلے ہوں گے۔


برج سنبلہ
 جولائی15 اتوار۔ اہم امور میں محتاط رہیں۔ ذرا سی لاپرواہی کسی بڑے نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔ آپکی ذمہ داریاں بڑھیں گی۔ جذبات پر قابو رکھیں۔بعض معاملات کے دوران رکاوٹیں پیش آنیکا خدشہ ہے۔


برج میزان
 جولائی15  اتوار۔ کاروبار اور ملازمت میں کامیابی کا امکان ہے۔ جذبات و غصہ پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔ حادثات کا اندیشہ دوران ڈرائیونگ محتاط رہیں۔ مسائل کا حل ضروری ہو جائے گا۔


برج عقرب
 جولائی15   اتوار۔ کاروباری معاہدے کرتے وقت احتیاط برتیں۔ روزمرہ معمولات حسب سابق ہونگے۔ رومانوی زندگی میں خوبصورتی آئیگی۔ مصروفیت میں اضافہ ہو گا۔ ملازمتی و منصبی ذمہ داریاں بڑھیں گی۔ 


برج قوس
 جولائی15  اتوار۔ سماجی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے۔ کسی اہم مسئلے پر قابو پا سکیں گے۔ کاروباری امور میں دلچسپی رہے گی۔ آپ کی ذہنی صلاحیتیں بڑھیں گی جن کو بروئے کار لا کر ترقی و کامیابی حاصل کر سکیں گے۔


برج جدی
 جولائی15  اتوار۔ کوئی بری خبر ملنے کا اندیشہ ہے۔  مشاورت سے مسائل کا مثبت اور بہتر حل مل سکے گا۔ ملازمتی امور میں خاص احتیاط کی ضرورت ہے۔ سماجی اور تفریحی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔


برج دلو
 جولائی15   اتوار۔ مالی امور میں محتاط رہیں۔ دوست احباب کیساتھ اچھا وقت گزرے گا۔ خریداری کا رجحان ہو گا۔ رومانس کا موقع ملے گا۔ اپنی صحت کا خیال رکھیں۔آپ تفریحی پروگرام سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ 


برج حوت
 جولائی15  اتوار۔ آپ اپنے کسی دشمن سے محتاط رہیں۔ مالی معاملات میں جلد بازی یا غفلت سے کام نہ لیں۔ قانونی امور میں اپنے مشیر سے مشورہ مفید رہے گا۔ نئی ذمہ داریاں بڑھیں گی۔ مشترکہ کام میں دلچسپی رہے گی۔