تحریک انصاف آج سیالکوٹ، فیصل آباداورجھنگ میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

تحریک انصاف آج سیالکوٹ، فیصل آباداورجھنگ میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی
تحریک انصاف آج سیالکوٹ، فیصل آباداورجھنگ میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف آج سیالکوٹ ، فیصل آباداور جھنگ  میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی،جلسے کی تیاریاں جاری ہیں اور پنڈال کو پارٹی پرچموں اور بینرز سے سجا دیا گیا،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان جلسوں سے خطاب کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف آج سیالکوٹ میں پاور شو کرے گی،جلسے کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، پنڈال میں شرکا کیلئے ہزاروں کرسیاں لگا دی گئیں،کارکنوں کا لہوگرمانے کیلئے پارٹی ترانے بجائے جا رہے ہیں۔
دوسری طرف دھوبی گھاٹ میں بھی جلسے کی تیاریاںجاری ہیں،دھوبی گھاٹ گراﺅنڈ، سڑکوں پر پارٹی پرچم اور بینرز آویزاں ہیں،قائدین ،جلسے کے شرکا اور خواتین کی آمد کیلئے گیٹ بنا دیئے گئے ،سکیورٹی کیلئے ڈیڑھ ہزار پولیس اہلکار ڈیوٹی دیں گے جبکہ ٹائیگرفورس کے 300 کارکن بھی سکیورٹی پر مامور ہوں گے ۔
عمران خان جھنگ کے مائی ہیرسپورٹس کمپلیکس میں پنڈال سجائیں گے جہاں وہ کارکنان سے خطاب کریں گے ۔