جاپان میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، ہلاکتوں کی تعداد 209ہوگئی

جاپان میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، ہلاکتوں کی تعداد 209ہوگئی
جاپان میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، ہلاکتوں کی تعداد 209ہوگئی

  

ٹوکیو(ڈیلی پاکستان آن لائن)جاپان کے 31شہروں میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی۔

حکام کے مطابق جاپان میں سیلاب اورمٹی کے تودے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 209ہوگئی جبکہ 50افرادلاپتہ ہیں ۔سیلاب اورمٹی کے تودے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے ۔محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں امید ہے کہ موسم بہتر ہو جائے گا اور اس سے امدادی کاروائیوں میں مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ جاپان میں تین دہائیوں میں سیلاب اور بارش کی وجہ سے مرنے والے افراد کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہے۔

مزید : بین الاقوامی