”میری دو بیویاں ہیں ایک یہاں رہتی ہے اور ایک بیرون ملک اور۔۔۔“معروف گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی نے پی ٹی آئی کی انتخابی مہم کے دوران ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی حیران رہ گیا

”میری دو بیویاں ہیں ایک یہاں رہتی ہے اور ایک بیرون ملک اور۔۔۔“معروف گلوکار ...
”میری دو بیویاں ہیں ایک یہاں رہتی ہے اور ایک بیرون ملک اور۔۔۔“معروف گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی نے پی ٹی آئی کی انتخابی مہم کے دوران ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی حیران رہ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میانوالی (ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف فوک گلوکار عطاللہ عیسیٰ خیلوی نے کہاہے کہ دنیا میں کوئی کونا نہیں جہاں میں نہ گیا ہوں ، میرے پاس جتنا پیسہ ہے کوئی سوچ بھی نہیں سکتا ، میری دو بیویاں ہیں ایک یہاں رہتی اور دوسری ویلایت ، اور میں چاہوں تو باہر جا کر اچھی زندگی گزار سکتاہوں لیکن میرے سر پر آپ کی خدمت کا بھوت سوار ہے ۔
معروف فوک گلوکار عطا اللہ عیسی خیلوی نے کہاہے کہ مجھے پورے ضلع اور جہاں جہاں میرے چاہنے والے ہیں انہو ںنے کہا کہ ٹکٹ کیلئے درخواست دو اور الیکشن لڑو لیکن میں نے انکار کر دیا ، میں نے کہا کہ یار یاروں کو آزمائشوں میں ڈالتے ، میں خان کو یار سمجھتاہوں اور اس لیے خان کو آزمائش میں نہیں ڈال سکتاہے کہ مجھے ٹکٹ دو یا پھر امجد کو ، میں کہتاہوں خان جس مرضی کو ٹکٹ دے میں اس کے ساتھ ہوں ،میرا بیٹا ان سے کم پڑھا لکھا نہیں ہے وہ بھی باہر سے ڈگری کر کے آیا ہے ، وہ بھی الیکشن لڑ سکتاہے لیکن میں نے کہا نہیں ، خان اگر منہ سے کہے یہاں آپ کی ضرورت ہے تو میرا خون بھی حاضر ہے ، میں گلوکار ہوں اور میں نے عمران خان کیلئے گانا بنایا اور وہ پوری دنیا میں چلایا گیا ، خان نے کراچی کہا میں پہنچا ، لندن اور آسٹریلیا بلایا میں وہاں بھی گیا ، میں پورے ضلع اور پاکستان کو چیلنج کرتاہوں کسی نے مجھے میری گاڑی میں ایک لیٹر پٹرول نہیں ڈلوایا سب میں نے اپنی جیب سے خرچ کیاہے ، دنیا میں کوئی کونا نہیں جہاں میں نہ گیا ہوں ، میرے پاس جتنا پیسہ ہے کوئی سوچ بھی نہیں سکتا ، میری دو بیویاں ہیں ایک یہاں رہتی اور دوسری ویلایت ، اور میں چاہوں تو باہر جا کر اچھی زندگی گزار سکتاہوں لیکن میرے سر پر آپ کی خدمت کا بھوت سوار ہے ۔

ویڈیو دیکھیں: