پنجاب 56 کمپنیزسکینڈل،شہبازشریف کو کل نیب میں پیش ہونے کی ہدایت

پنجاب 56 کمپنیزسکینڈل،شہبازشریف کو کل نیب میں پیش ہونے کی ہدایت
پنجاب 56 کمپنیزسکینڈل،شہبازشریف کو کل نیب میں پیش ہونے کی ہدایت

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو نے مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف کوپنجاب پاورڈویلپمنٹ کمپنی سکینڈل میں کل پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔

نیب ذرائع کے مطابق پنجاب 56 کمپنیزسکینڈل میں شہبازشریف مبینہ کرپشن سے متعلق سوالنامے کے جواب دیں گے جبکہ ان پر مہنگے اورمن پسندافرادکوٹھیکے دینے کاالزام ہے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل صاف پانی سکینڈل میں شہباز شریف نیب میں پیش ہو چکے ہیں اور نیب لاہور کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے دو گھنٹہ سے زائد شہباز شریف سے سوال کیے تھے۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ شہبازشریف اور حمزہ شہباز نے گزشتہ اڈیالہ جیل میں مریم نواز اور نوازشریف کے ساتھ ملاقات کی ہے جس دوران قانونی جنگ اور انتخابی حکمت علمی پر بات چیت کی گئی ہے۔جبکہ اس موقع پر نوازشریف کی والدہ بھی اڈیالہ جیل میں ملاقات کیلئے آئیں۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /پنجاب /لاہور