جنوبی افریقہ کے متھالین نے باکسر محمد وسیم کوٹائٹل کے مقابلہ میں شکست دے دی

جنوبی افریقہ کے متھالین نے باکسر محمد وسیم کوٹائٹل کے مقابلہ میں شکست دے دی
جنوبی افریقہ کے متھالین نے باکسر محمد وسیم کوٹائٹل کے مقابلہ میں شکست دے دی

  

کوالالمپور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ورلڈ فلائی ویٹ کے مقابلے میں جنوبی افریقا کے موروتی متھالین نے پاکستانی باکسر محمد وسیم کو ٹائٹل کے مقابلہ میں شکست دے دی ۔

ابتدائی راؤنڈز میں موروتی متھالین ، پاکستانی باکسر محمد وسیم پر حاوی رہے تاہم چھٹے راؤنڈ میں وسیم کے پنچز کے سامنے حریف باکسر کو مشکلات کا سامنا رہا لیکن انہوں نے اگلے راؤنڈ میں وسیم کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور متفقہ فیصلے کے تحت جنوبی افریقا کے موروتی متھالین کو فاتح قرار دے دیا گیا۔

تینوں ججوں نے 114، 113، 114 ، 113 اور 116 کے مقابلے میں 110 کے اسکور سے موروتی متھالین کو فاتح قرار دیا۔

واضح رہے کہ یہ محمد وسیم کی مسلسل 8 فتوحات کے بعد پہلی شکست ہے۔

مزید : بین الاقوامی /کھیل