این اے 131 ،نامعلوم افراد نے ن لیگ اور پی ٹی آئی کے بینرز کو آگ لگادی

این اے 131 ،نامعلوم افراد نے ن لیگ اور پی ٹی آئی کے بینرز کو آگ لگادی
این اے 131 ،نامعلوم افراد نے ن لیگ اور پی ٹی آئی کے بینرز کو آگ لگادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)این اے 131 میں نامعلوم افراد نے ن لیگ اور پی ٹی آئی کے بینرز کو آگ لگا دی، آگ لگنے سے والٹن روڈ پل کے فائبر کو بھی نقصان پہنچا۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے اور عام انتخابات میں بڑے کانٹے دار مقابلے متوقع ہیں ، تاہم سب سے اہم مقابلہ این اے 131 میں تصور کیا جارہا ہے جہاں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور ن لیگ کے خواجہ سعد رفیق مدمقابل ہیں اور دونوں کی جانب سے انتخابی مہم عروج پر ہے۔
تاہم این اے 131 میں نامعلوم افراد نے ن لیگ اور پی ٹی آئی کے بینرز کو آگ لگا دی، آگ لگنے سے والٹن روڈ پل کے فائبر کو بھی نقصان پہنچا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور آگ کو بجھا دیا۔