’’ پورا ٹبر چور ‘‘ خاندان کے 25افراد موٹر سائیکل چور نکلے

’’ پورا ٹبر چور ‘‘ خاندان کے 25افراد موٹر سائیکل چور نکلے
’’ پورا ٹبر چور ‘‘ خاندان کے 25افراد موٹر سائیکل چور نکلے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کا ایک پوراخاندان ہی چور نکلا، خاندان کے 25افراد موٹر سائیکل چوریاں کرتے تھے  اور اب تک  2ہزار سے زائد موٹر سائیکلیں چوری کر کے فروخت کر چکے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس کے اینٹی کارلفٹنگ سیل (اے سی ایل سی ) نے کارروائی کر کے موٹر سائیکل چوری کرنیو الے گروہ کے دوکارندوں کو گرفتار کر لیا۔ دوران تحقیقات یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم 10سال کے عرصے میں 2ہزار سے زائد موٹر سائیکلیں چوری کر چکے ہیں۔ ملزموں کی شناخت صابر کھوکھر عرف کالا اور اشرف کھوکر کے نام سے ہوئی ہے۔

ملزموں کے خاندانی گروہ میں 25سے 30افراد شامل ہیں جبکہ گرفتار ملزموں نے 10سال کے عرصے میں 2ہزار سے زائد موٹر سائیکلیں چوری کر کے خضدار میں ظفر بروہی اور عطابروہی کو پہنچائی ہے۔ گرفتار خضدار گروہ کی موٹر سائیکلیں رکھنے کے 5ہزار فی موٹر سائیکل وصول کرتے تھے جبکہ ملزم کراچی سے چوری کی گئی موٹر سائیکلیں نمبر پلیٹ تبدیل کر کے خواتین کے ہمراہ بلوچستان منتقل کرتے تھے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /سندھ /کراچی