غیرت کے نام پر خاتون سمیت 3افراد قتل

غیرت کے نام پر خاتون سمیت 3افراد قتل
غیرت کے نام پر خاتون سمیت 3افراد قتل

  

گھوٹکی (این این آئی ) گھوٹکی میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت 3افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

غیرت کے نام پر تہرے قتل کی واردات کا واقعہ گھوٹکی کے علاقے وسطی جیون شاہ میں رونتی تھانے کی حدود میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق قتل کے اس واقعہ میں ملزم سہنو لاڑنے دو افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور اس کے بعد اپنے گھر میں سوئی ہوئی رشتہ دار خاتون کو بھی فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مفرور ملزم سہنو لاڑ کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /گھوٹکی