” پنجاب میں مسئلہ یہ ہے جہاں لڑکی دی ہو تو ۔۔۔“ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے رشتہ دار کو وزیرخزانہ لگانے پر ن لیگی کی تنقید نگراں وزیر خزانہ نے ایسی بات کہہ دی کہ ہر پاکستانی کا منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا

” پنجاب میں مسئلہ یہ ہے جہاں لڑکی دی ہو تو ۔۔۔“ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے ...
” پنجاب میں مسئلہ یہ ہے جہاں لڑکی دی ہو تو ۔۔۔“ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے رشتہ دار کو وزیرخزانہ لگانے پر ن لیگی کی تنقید نگراں وزیر خزانہ نے ایسی بات کہہ دی کہ ہر پاکستانی کا منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری کی جانب سے رشتہ دار کو نگراں وزیر لگانے پر تنقید کی تو آگے سے نگراں وزیر خود میدان میں آ گئے اور ایاز صادق کو ایسے طریقے سے جواب دیدیا کہ سن کر پاکستانیوں کو بھی شدید حیرت ہو گی ، نگراں وزیر خزانہ کہا کہ ”جہاں بچی دی ہو ان کے خاندا ن سے غلط باتیں بھی سننی پڑتی ہیں“۔
نجی ٹی وی جونیوز کے ’’الیکشن 2018 “ کے حوالے سے خصوصی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اینکر حامد میرنے کہا کہ پنجاب کے نگراں وزیر نے کل آپ کے ایک بیان کا جواب دیا اور ایسی باتیں جو سن کر مجھے بہت حیرانگی ہوئی ، ضیا رضوی جن کے بارے میں آپ نے کہا تھا کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ کے رشتہ دار ہیں ، انہوں نے اس پر پیغام جاری کیاہے ۔
حامد میر نے پروگرام میں ویڈیو کلپ چلایا جس میں ضیا رضوی کا کہناتھا کہ ایاز صادق نے میری اور وزیراعلیٰ کی عزیزداری کا ذکر کیاہے ، ہم پنجاب سے تعلق رکھتے ہیں اور ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ جب جہاںکسی کے گھر میں لڑکی دے دی جائے ، جس طرح سردار اقبال میرے والد کے بھائیوں کی طرح تھے ، سردار اقبال کی بچی ان کے گھر ہے ، جہاں بچی دی ہو ان کے خاندا ن سے غلط باتیں بھی سننی پڑتی ہیں ۔
اس پر ایاز صادق نے پروگرام میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” انہیں بتایئے گا اب وہ بچی بڑی ہو گئی ہے ، میں بھی ان کی عزت کرتاہوں ، ان کے بیٹے کو بھی میں جانتا ہوں ، میں نے ایک حقیقت بتائی تھی ۔

مزید :

قومی -