پاکستان کامہاجرین سے متعلق عالمی معاہدے پراتفاق کاخیرمقدم، عالمی سربراہان دسمبرمیں معاہدے کوحتمی شکل دیں گے:ملیحہ لودھی

پاکستان کامہاجرین سے متعلق عالمی معاہدے پراتفاق کاخیرمقدم، عالمی سربراہان ...
پاکستان کامہاجرین سے متعلق عالمی معاہدے پراتفاق کاخیرمقدم، عالمی سربراہان دسمبرمیں معاہدے کوحتمی شکل دیں گے:ملیحہ لودھی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کی جانب سے مہاجرین سے متعلق عالمی معاہدے پراتفاق کاخیرمقدم کیا گیا ہے ۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ معاہدہ مہاجرین کے تحفظ کیلئے فریم ورک پراتفاق تاریخی موقع ہے اور اس میں مہاجرین سے متعلقہ مسائل کااحاطہ کیاگیاہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ معاہدے پرعملدرآمدکیلئے ملک قانونی طورپرپابندنہیں جبکہ معاہدے پرموثرعملدرآمد خطے اورقومی سطح پراقدامات سے ممکن ہے اور عالمی سربراہان دسمبرمیں معاہدے کوحتمی شکل دیں گے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے مہاجرین کی نقل مکانی کے انتظام اورانسانی حقوق کے تحفظ پراتفاق کا اظہار کیا تھا۔

مزید : اہم خبریں /بین الاقوامی