ایرانی فوج کے سربراہ پاکستان آ رہے ہیں لیکن کیوں ؟ بڑی خبر آ گئی

ایرانی فوج کے سربراہ پاکستان آ رہے ہیں لیکن کیوں ؟ بڑی خبر آ گئی
ایرانی فوج کے سربراہ پاکستان آ رہے ہیں لیکن کیوں ؟ بڑی خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان ، چین اور روس نے افغانستان میں داعش کے خاتمے کیلئے مشترکہ جدوجہد کرنے کیلئے رضامندی ظاہر کر دی ہے اور اب اس کے بعد جلد ہی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی دعو ت پر ایرانی فوج کے سربراہ آج تین روز ہ دورے پر پاکستان آئیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق جنرل قمرجاوید باجوہ کی دعوت پر ایرانی آرمی چیف جنرل محمد باقری پاکستان کا دورہ کرنے کیلئے آ رہے ہیں اور ایرانی وفد کی سربراہی کریں گے، اس دورے میں وہ سیاسی اور فوجی عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان باہمی دفاعی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے کیلئے بات چیت کی جائے گی جبکہ اس ملاقات میں سرحدی سیکیورٹی اور دہشتگردی کے خلاف جنگ کے ساتھ ساتھ مسلم دنیا میں ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ سال نومبر میں ایران کا دورہ کیا تھا۔اس موقع پر پاکستان اور ایران کے درمیان ہونے والے معاہدوں پر بھی آئندہ دورہ پاکستان پر بات چیت کے امکانات ہیں۔
دو روز قبل جمعہ کے دن ” دی نیشن “ نے دفاعی ذرائع کے حوالے سے خبر شائع کی تھی کہ داعش کے خلاف مشترکہ جدوجہد کیلئے پاکستان ، چین روس اور ایران کے درمیان اتفاق رائے ہو گیا ہے۔