زلفی بخاری کو زوردار جھٹکا، ایسا کام ہو گیا کہ عمران خان کے غصے کی حد نہ رہے گی

زلفی بخاری کو زوردار جھٹکا، ایسا کام ہو گیا کہ عمران خان کے غصے کی حد نہ رہے گی
زلفی بخاری کو زوردار جھٹکا، ایسا کام ہو گیا کہ عمران خان کے غصے کی حد نہ رہے گی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے قریبی ساتھی زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ میں ڈالے جانے پر بہت لے دے ہوئی تھی۔ اب ایک بار پھر ان کے خلاف ایسا کام ہو گیا ہے کہ عمران خان کے غصے کی حد نہ رہے گی۔ ڈیلی ڈان کے مطابق وزارت داخلہ نے تو زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے ہٹا دیا تھا لیکن اب اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت داخلہ کو اجازت دے دی ہے کہ قومی احتساب بیورو(نیب) کی زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست پر عملدرآمد کرے۔

رپورٹ کے مطابق زلفی بخاری کو عمران خان کے ہمراہ سعودی عرب جاتے ہوئے ایف آئی اے نے نورخان ایئربیس پر روک لیا تھا اور کہا تھا کہ ان کانام وزارت داخلہ کی بلیک لسٹ میں ہے جس کی وجہ سے وہ ملک سے باہر نہیں جا سکتے۔ تاہم چند منٹ بعد ہی انہیں سفر کی اجازت دے دی گئی تھی۔سعودی عرب سے واپسی پر زلفی بخاری نے اپنا نام بلیک لسٹ سے نکلوانے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کی تھی اور عدالت عالیہ نے اس پر سماعت کے بعد گزشتہ ہفتے وزارت داخلہ کو ان کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا تھا۔ عدالت کو وزارت داخلہ کی طرف سے بتایا گیا تھا کہ نیب نے زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست کی تاہم وزارت نے ان کا نام ای سی ایل کی بجائے بلیک لسٹ میں ڈال دیا۔

فریقین کو سننے کے بعد عدالت عالیہ نے اب ایک بار پھر وزارت داخلہ کو نیب کی درخواست پر قانون کے مطابق اقدام اٹھانے کا حکم دے دیا ہے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ نیب میں زلفی بخاری کے خلاف انکوائری چل رہی ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے دیگر افراد کی معاونت سے برٹش ورجن آئی لینڈز پر آف شور کمپنیاں بنا رکھی ہیں، جن کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ واضح رہے کہ زلفی بخاری اس وقت حلقہ این اے 53میں جاری عمران خان کی انتخابی مہم کے انچارج بھی ہیں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد