حسن اتفاق یا کچھ اور، نوازشریف کے جیل جاتے ہی عمران خان کی انگوٹھیاں اتر گئیں

حسن اتفاق یا کچھ اور، نوازشریف کے جیل جاتے ہی عمران خان کی انگوٹھیاں اتر گئیں
حسن اتفاق یا کچھ اور، نوازشریف کے جیل جاتے ہی عمران خان کی انگوٹھیاں اتر گئیں

  

اسلا م آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف کے جیل جاتے ہی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ہاتھوں سے انگوٹھیاں اتر گئیں اب انہوں نے انگلیوں میں صرف ایک چھلاپہن رکھا ہے۔

نجی ٹی وی چینل سما نیوزکے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی وطن آمد سے قبل12 جولائی تک انگوٹھیاں عمران خان کا زیور بنی رہیں،لیکن 13 جولائی کو وطن واپسی پر نوازشریف کی گرفتاری کے بعد ان کی انگوٹھیاں اتر گئی ہیں اور انہوں نے ہاتھ میں ایک چھلا پہنا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف نوازشریف کی گرفتاری سے قبل ہر وقت اپنے دائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی میں انگوٹھی پہنے رکھتے تھے لیکن سابق وزیراعظم کی گرفتاری کے صوابی اور مردان جلسے میں ان کے ہاتھ میں انگوٹھی غائب تھی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد