نواز، مریم اور کیپٹن صفدرکی اپیلیں کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کئے جانے کا امکان

نواز، مریم اور کیپٹن صفدرکی اپیلیں کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کئے جانے ...
نواز، مریم اور کیپٹن صفدرکی اپیلیں کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کئے جانے کا امکان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) احتساب عدالت کے فیصلے کےخلاف سابق وزیراعظم نواز شریف ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی اپیلیں کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کئے جانے کا امکان ہے۔

ایون فیلڈ ریفرنس میں عدالت سے سزا پانے والے تینوں مجرم اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں گزشتہ روز نواز شریف سے ان کی والدہ اور بھائی شہباز شریف نے ملاقات کی۔

ایک گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہنے والی ملاقات میں قانونی جنگ اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر بات چیت بھی ہوئی۔

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کل اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے اور ان کی اپیلیں وہاں دائر کی جائیں گی۔

یاد رہے کہ احتساب عدالت نے 6 جولائی ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو 11 سال، مریم نواز کو 7 اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد