کوئی بھی جماعت نہیں چاہتی اس کے کارکن شہیدہوں، سربراہ ایم کیوایم پاکستان خالدمقبول صدیقی

کوئی بھی جماعت نہیں چاہتی اس کے کارکن شہیدہوں، سربراہ ایم کیوایم پاکستان ...
کوئی بھی جماعت نہیں چاہتی اس کے کارکن شہیدہوں، سربراہ ایم کیوایم پاکستان خالدمقبول صدیقی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ خالدمقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ کوئی بھی جماعت نہیں چاہتی اس کے کارکن شہیدہوں، اس وقت ملک کاسب سے بڑا مسئلہ دہشتگردی ہے۔

ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ خالدمقبول صدیقی شہید ہارون بلورکے اہلخانہ سے تعزیت کے لئے بلورہاؤس پہنچ گئے ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالدمقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ امید ہے حکومت آزاداورپرامن انتخابات کیلئے اقدامات کرے گی، کچھ سیاسی جماعتوں کوہرچیزکی آزادی ہے تو دوسری طرف ایم کیوایم کوانتخابی مہم چلانے کی اجازت نہیں دی جارہی،ہمارے بینرزاورجھنڈے اتارے جارہے ہیں لیکن ہم تمام سیاسی جماعتوں کے مینڈیٹ کااحترام کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بھی جماعت نہیں چاہتی اس کے کارکن شہیدہوں، اس وقت ملک کاسب سے بڑا مسئلہ دہشتگردی ہے۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور